3474 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3474
Hadith in Arabic
عَنْ جَابِر بْن عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : أَمَرَ أَبِي بِخَزِيْرَة فَصَنَعْتُ ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ : فَأَتَيْتُه وَهُوَ فِي مَنْزِلِه قَالَ : فَقَالَ لِي : « مَاذَا مَعَكَ يَا جاَبِر ، أَلَحْمٌ ذَا ؟ » قَالَ: قُلْتُ : لَا، قَالَ : فَأَتَيْتُ أَبِي ، فَقَالَ لِي : هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : فَهَلَّا سَمِعْتُه يَقُول شَيْئاً؟ قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ ليِ : « مَاذاَ مَعَك يَا جَابِر ، أَلَحْمٌ ذَا ؟ » قَالَ : لَعَلَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ يَّكُونَ اشْتَهى ، فَأَمَرَ بِشَاةِ لَّنَا دَاجِنٌ فُذُبِحَتْ ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِّيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ لِي : مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِر؟ فَأَخْبَرْتُه ، فَقَالَ : «جَزَى اللهُ الأَنْصَار عَنَّا خَيْرًا ، وَلاَ سِيْمَا عَبْد الله بْن عَمْرو بْن حَرَام ، وَسَعَد بْن عُبَادة »
Hadith in Urdu
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرے والد نے مجھے کھچڑی بنانے کا حکم دیا، پھر مجھے حکم دیا تو میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، میں آپ کے پاس آیا تو آپ اپنے گھر میں تھے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: جا بر تمہارے پاس کیاہے؟ کیا گوشت ہے؟ میں نے کہا: نہیں، پھر میں اپنے والد کے پاس آیا، تو انہوں نے مجھ سےکہا:کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ کیا تم نے ان سے کوئی بات سنی؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: جابر تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ میرے والد نے کہا: شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گوشت کھانے کی خواہش رکھتے ہوں۔ انہوں نے گھر کی پالتو بکری کو ذبح کرنے کا حکم دیا۔ اسے ذبح کیا گیا اور بھوننے کا حکم دیا تو وہ بھونی گئی، مجھے حکم دیا تو میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جابر تمہارے پاس کیا ہے؟ میں نے بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار کو بہترین بدلہ دے، خاص طور عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ کو
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (461) ، مسند أبي يعلى الموصلي رقم (2026) .