3468 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3468
Hadith in Arabic
قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : بَيْنَمَا أَنَا عَلَى بِئْرٍ أَنْزِعُ مِنْهَا جَاءَنِي أَبُو بَكْرٍ وَّعُمَرُ فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ الدَّلْوَ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللهُ يَغْفِرُ لَهُ ثُمَّ أَخَذَهَا ابْنُ الْخَطَّابِ مِنْ يَدِ أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَحَالَتْ فِي يَدِهِ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِّنَ النَّاسِ يَفْرِي فَرِيَّهُ ، فَنَزَعَ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ . جآء من حدیث ........ ( )
Hadith in Urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایک کنویں سے پانی نکال رہا تھا کہ میرے پاس ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہ آئے۔ ابو بکررضی اللہ عنہ نے ڈول پکڑا اور اس سے ایک یا دو ڈول نکالے، ان کے پانی کھینچنے میں تھوڑی کمزوری تھی، اللہ انہیں معاف کرے۔ پھر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابو برل رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے ڈول لےلیا پھر تو وہ بہت بڑا ڈول ثابت ہوا وہ تیزی سے پانی نکالنے لگے۔میں نے لوگوں میں کوئی ایسا باکمال شخص نہیں دیکھا جو اس طرح کام کرتا ہو۔ انہوں نے اتنا پانی نکالا کہ لوگوں نے اپنے مویشی سیراب کرلئے اور پانی کے پاس ٹھہر گئے۔یہ حدیث ....... سےمروی ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3614) ، صحيح البخاري ،كِتَاب الْمَنَاقِبِ، بَاب قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا ... ، رقم (3400) .