3466 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3466
Hadith in Arabic
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: بَعَثَنِي إِلَى (قومي) (بَاهِلَةَ)،(فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِمْ وَأَنَا طَاوٍ)، فَأَتَيْتُ وَهُمْ عَلَى الطَّعَامِ، (وَفِي رِوَايَةٍ: يَأكُلُوْنَ دَمًا)، فَرَجَعُوا بِي وَأَكْرَمُونِي، قَالُوا: مَرْحَبًا بِالصُّدَيِّ بن عَجْلانَ، قَالُوا: بَلَغَنَا أَنَّكَ صَبَوْتَ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ. قُلْتُ: لا وَلَكِنْ آمَنْتُ بِاللهِ وَبِرَسُولِهِ، وَبَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَيْكُم أَعْرِضُ عَلَيْكُمُ الإِسْلامَ وَشَرَائِعَهُ ،وَقَالُوا: تَعَالَ كُلْ، فَقُلْتُ: (وَيْحَكُمْ إِنَّمَا) جِئْتُ لأَنْهَاكُمْ عَنْ هَذَا ، وَأَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، أَتَيْتُكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِهِ،(فَجَعَلْتُ أَدْعُوْهُمْ إِلَى الْإِسْلَام) فَكَذَّبُونِي وَزَبَرُونِي،فَقُلْتُ لَهُمْ: وَيْحَكُمُ ائْتُونِي بِشَيْءٍ مِّنْ مَّاءٍ، فَإِنِّي شَدِيدُ الْعَطَشِ ، قَالَ: وَعَلَيَّ عِمَامَتِي، قَالُوا: لا، وَلَكِنْ نَدَعُكَ تَمُوتُ عَطَشًا،فَانْطَلَقْتُ وَأَنَا جَائِعٌ ظَمْآنُ قَدْ نَزَلَ بِي جَهْدٌ شَدِيدٌ، قَالَ: فَاعْتَمَمْتُ وَضَرَبْتُ رَأْسِي فِي الْعِمَامَةِ، وَنِمْتُ فِي الرَّمْضَاءِ فِي حَرٍّ شَدِيدٍ،فَأُتِيتُ فِي مَنَامِي بِشَرْبَةٍ مِّنْ لَبَنٍ،لَمْ يَرَ النَّاسُ أَلَذَّ مِنْهُ، فَأَمْكَنَنِي مِنْهَا فَشَرِبْتُ ، وَرَوَيْتُ وَعَظُمَ بَطْنِي، فَقَالَ الْقَوْمُ: أَتَاكُمْ رَجُلٌ مِّنْ خِيَارِكُمْ وَأَشْرَافِكُمْ فَرَدَدْتُّمُوهُ، فَاذْهَبُوا إِلَيْهِ فَأَطْعِمُوهُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ مَا يَشْتَهِي، فَأَتَوْنِي بِطَعَامٍ، قُلْتُ: لا حَاجَةَ لِي فِي طَعَامِكُمْ وَشَرَابِكُمْ، فَإِنَّ اللهَ قَدْ أَطْعَمَنِي وَسَقَانِي، فَنَظَرُوا إِلَى الْحَالِ الَّتِي أَنَا عَلَيْهَا،فأريتهم بطني فَنَظَرُوا فَآمَنُوا بِي، وَبِمَا جِئْتُ بِهِ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (فأَسْلَمُواعَنْ آخِرَهُمْ)
Hadith in Urdu
ابو امامہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی قوم (باہلہ) کی طرف بھیجا۔ (جب میں ان کے پاس پہنچا تو سخت بھوکا تھا) میں ان کے پاس آیا تو وہ کھانا کھا رہے تھے۔( اور ایک روایت میں ہے: خون کھا رہے تھے۔) وہ میری طرف متوجہ ہوئے اور مجھے عزت دی(کہنے لگے: صدی بن عجلان کو خوش آمدید، ہمیں خبر ملی ہے کہ تم نے اس شخص کی طرف مائل ہوگئے ہو اور بے دین ہو گئے ہو میں نے کہا: نہیں لیکن میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آیا ہوں، اور مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تاکہ میں تمہارے سامنے اسلام اور اس کے اصول پیش کر سکوں) کہنے لگے: آؤ،کھاؤ، میں نے کہا: (برا ہو) میں تو اس سے منع کرنے آیا ہوں، اور میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد ہوں، میں تمہارے پاس اس لئے آیا ہوں تاکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آؤ۔(میں نے انہیں اسلام کی دعوت دینا شروع کی تو) انہوں نے مجھے جھٹلایا اور مجھے دھمکانے ڈانٹنے لگے۔ ( میں نے ان سے کہا: افسوس! مجھے تھوڑا پانی تو دے دو میں شدید پیاسا ہوں ۔میرے سر پر عمامہ بندھا ہوا تھا وہ کہنے لگے: نہیں ہم تمہیں اس حالت میں چھوڑیں گے کہ تم پیاسے مر جاؤ)۔ میں بھوک اور پیاس کی حالت میں وہاں سے چل پڑا، مجھے شدید تکلیف محسوس ہو رہی تھی اور میں نے اپنا سر عمامہ پر رکھ لیا۔ میں(شدید گرمی میں تپتی ہوئی زمین پر)سو گیا۔ مجھے خواب میں دودھ کا ایک مشروب پلایا گیا، لوگوں نے اس سے لذیذ کوئی چیز نہیں پی ہوگی، میں نے برتن پکڑ لیااور سیر ہو کر پیا، میرا پیٹ بوجھل ہوگیا۔ پھر انہی لوگوں نے کہا: تمہارے پاس تمہارا ایک بہترین اور شریف آدمی آیا تھا اور تم نے اسے لوٹا دیا، جاؤ اسے کھانا کھلاؤ، اور جو چاہتا ہے پلاؤ۔ وہ میرے پاس کھانا لائے میں نے کہا: مجھے تمہارے کھانے پینے کی کوئی ضرورت نہیں ، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کھلا دیا ہے اور پلا بھی دیا ہے۔ انہوں نے میرا حال دیکھا ( میں نے انہیں اپنا پیٹ دکھایا(جب انہوں نے یہ صورتحال) دیکھی تو وہ مجھ پر اور جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لایا تھا اس پر ایمان لے آئے( اور ان کے آخری شخص نے بھی اسلام قبول کر لیا)۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2706) ، المعجم الكبير للطبراني ، رقم (8024) .