3442 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3442

Hadith in Arabic

عَنْ أَنْسٍ: أَن أُكَيْدِر الدّومة بَعَث إِلَى رَسُولِ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌جُبَّة سُنْدُسٍ، فَلَبِسَهَا رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وسلم ، فَتَعَجَّب النَّاس مِنْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَتَعْجَبُونَ مِنْ هَذِه ؟ فَوَ الَّذِي نَفَسِي بِيَدِه، لَمَنَادِيل سَعْد ابْن مَعَاذ فِي الْجَنَّة خَيْر مِّنْهَا ثُمَّ أَهْدَاهَا إِلَى عُمَر، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! تُكْرِهُهَا وَألْبِسُهَا ؟ قَالَ: يَا عُمَر! إِنَّمَا أَرْسَلْت بِهَا إِلَيْكَ لِتَبْعَث بِهَا وَجْهاً، فَتُصِيْب بِهَا مَالاً؛ وَذَلِكَ قَبْل أَنْ يُّنْهَى عَنِ الْحَرِيْر.

Hadith in Urdu

انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ اكیدر دومہ نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے لئے ریشم كا ایك جبہ بھیجا، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اسے پہنا تو لوگوں كو اس بات سے تعجب ہوا۔ رسول اللہ نے فرمایا: كیا تم اس كی وجہ سے تعجب كر رہے ہو؟ اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے ! سعد بن معاذ كے رومال جنت میں اس سے بہتر ہیں، پھر وہ جبہ عمر‌رضی اللہ عنہ كو تحفے میں دے دیا۔ انہوں نے كہا: اے اللہ كے رسول! آپ اسے نا پسند كرتے ہیں، تو میں اسے كس طرح پہن لوں؟ آپ نے فرمایا: عمر ! میں نے یہ جبہ تمہاری طرف اس لئے بھیجا ہے تاكہ آپ اسے کسی کو بیچ کر اس كے ذریعے مال حاصل كریں۔ یہ واقعہ ریشم سے منع سے پہلے كا ہے

Hadith in English

.

Previous

No.3442 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (3346) مسند البزار (3/257-258)