3425 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3425

Hadith in Arabic

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ الْمَلَأَ مِنْ قُرَيْشٍ اجْتَمَعُوا فِي الْحِجْرِ فَتَعَاقَدُوا بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى وَمَنَاةِ الثَّالِثَةِ الْأُخْرَى وَنَائِلَةَ وَإِسَافٍ لَوْ قَدْ رَأَيْنَا مُحَمَّدًا لَقَدْ قُمْنَا إِلَيْهِ قِيَامَ رَجُلٍ وَّاحِدٍ فَلَمْ نُفَارِقْهُ حَتَّى نَقْتُلَهُ فَأَقْبَلَتِ ابْنَتُهُ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهَا تَبْكِي حَتّٰی دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَتْ: هَؤُلَاءِ الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ تَعَاقَدُوا عَلَيْكَ لَوْ قَدْ رَأَوْكَ لَقَدْ قَامُوا إِلَيْكَ فَقَتَلُوكَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا قَدْ عَرَفَ نَصِيبَهُ مِنْ دَمِكَ فَقَالَ: يَا بُنَيَّةُ! أَرِينِي وَضُوءًا فَتَوَضَّأَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِمْ الْمَسْجِدَ فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا: هَا هُوَ ذَا وَخَفَضُوا أَبْصَارَهُمْ وَسَقَطَتْ أَذْقَانُهُمْ فِي صُدُورِهِمْ وَعَقِرُوا فِي مَجَالِسِهِمْ فَلَمْ يَرْفَعُوا إِلَيْهِ بَصَرًا وَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ مِنْهُمْ رَجُلٌ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌حَتَّى قَامَ عَلَى رُءُوسِهِمْ فَأَخَذَ قَبْضَةً مِّنَ التُّرَابِ فَقَالَ: شَاهَتِ الْوُجُوهُ ثُمَّ حَصَبَهُمْ بِهَا فَمَا أَصَابَ رَجُلًا مِّنْهُمْ مِّنْ ذَلِكَ الْحَصَى حَصَاةٌ إِلَّا قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ كَافِرًا

Hadith in Urdu

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ: قریش کے سردار حجر اسود کے پاس جمع ہوئے اور لات، عزی، مناة، نائلہ اور اساف کے نام پر عہد کیا کہ اگر ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھیں گے تو ہم سب یکبار گی آپ پر حملہ کریں گے اور جب تک آپ کو قتل نہ کر دیں چھوڑیں گے نہیں۔ آپ کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا روتی ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگیں: قریش کے ان سرداروں نے آپ کے خلاف عہد کیا ہے کہ اگر آپ کو دیکھیں گے تو یکبارگی حملہ کر کے آپ کو قتل کر دیں گے، اس طرح ان میں سےہر شخص آپ کے خون سے اپنے حصے کا فیصلہ کرچکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹی وضو کا برتن لاؤ، آپ نے وضو کیا، پھر ان کے پاس مسجد میں گئے، جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگے: یہ آگیا، ان کی نظریں جھک گئیں اور ٹھوڑیاں سینے سے آلگیں اوراپنی جگہوں پر دہشت زدہ ہوگئے، کسی نےآپ کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا نہ کوئی آپ کی طرف کھڑا ہوا۔رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ان کے سروں پر کھڑے ہوگئے ،مٹی کی ایک مٹھی بھری اور فرمایا :چہرے برباد ہوجائیں ۔پھر ان کی طرف پھینک دی ،ان میں سے جس شخص تک اس کے ذرات پہنچے وہ بدر کے دن کفر کی حالت میں مرا ۔

Hadith in English

.

Previous

No.3425 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (2824) ، مسند أحمد رقم (2626) .