3365 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3365
Hadith in Arabic
عَنْ أَنَس بن مالكٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً وَأَنَا أُقِيمُ نَخْلِي بِهَا فَمُرْهُ أَنْ يُّعْطِيَنِي (إِيَّاهَا) (حَتَّى) أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : أَعْطِهَا إِيَّاهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ . فَأَبَى وَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَكَ بِحَائِطِي قَالَ: فَفَعَلَ . قال: فَأَتَى النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنِّي قَدْ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ
Hadith in Urdu
انس بن مالكرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول ! فلاں شخص كی ایك كھجور ہے، میں بھی وہاں كھجور لگا رہا ہوں، آپ اسے حكم دیجئے كہ وہ كھجور مجھے دے دے تاكہ میں وہاں اپنا باغ بنالوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے كہا: جنت میں ایك كھجور كے بدلے اسے وہ درخت دے دو، اس نے انكار كر دیا۔ ابو دحداحرضی اللہ عنہ اس كے پاس آئے اور كہا : مجھے اپنی كھجور میرے باغ كے بدلے بیچ دو۔ اس نے كھجور بیچ دی، ابو دحداحرضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے اور كہا: اے اللہ كے رسول! میں نے وہ كھجور اپنے باغ كے بدلے خریدلی ہے۔ یہ كھجور آپ اس كو دے دیجئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے كئی مرتبہ فرمایا: ابو داحداح كے لئے كتنی ہی كھجوریں جنت میں ہیں یہ جملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی بار دہرایا۔ وہ اپنی بیوی كے پاس آئے اور كہا: ام داحداح باغ سے نكل آؤ، میں نے اسے جنت میں ایك كھجور كے درخت كے بدلے بیچ دیا ہے۔ اس نے كہا: تم نے نہایت نفع بخش تجارت كی ہے۔یااس طرح كی كوئی بات كہی
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2964) مسند أحمد رقم (12025)