3356 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3356
Hadith in Arabic
عَنْ حَبَّان بْن وَاسِع بن حَبَّان، عَنْ أَشْيَاخ مِّنْ قَوْمِه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَدل صُفُوف أَصْحَابه يَوْم بَدر، وَفِي يَدِه قَدْحٌ يَعْدِلُ بِهِ الْقَوْم، فَمَرَّ بِسَوَاد بْن غَزِيَّة حَلِيْف بَنِي عَدِيِ بن النَّجَّار : وَهُوَ مُسْتَنْتِل مِّنَ الصَّفِّ ، فَطَعَنَ فِي بَطْنِه بِالْقَدْح ، وَقَالَ: اسْتَو يَا سَوَاد فَقَالَ: يَا رَسُولَ الله! أَوْجَعَتْنِي وَقَد بَعَثَكَ الله بِالْعَدْل ، فَأَقدنِي قَالَ : فَكَشَفَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ بَطْنِه ، وَقَال: استَقِدْ قَالَ: فَاعْتَنَقَه ، وَقَبَّل بَطْنَه ، فَقَالَ: مَا حَمَلَك عَلَى هَذَا يَا سَوَاد؟ قَالَ : يَا رَسُولَ الله! حَضَرَنِي مَا تَرَى ، فَأَرَدْتُّ أَنْ يَّكُون آخِر الْعَهْد بِكَ أَنْ يَّمس جِلْدِي جِلْدَك ، فَدَعَا لَه رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِخَيْر ، وَقَالَ لَه: اسْتَو يَا سَوَاد .
Hadith in Urdu
حبان بن واسع اپنی قوم كے بزرگوں سے بیان كرتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر كے دن اپنے صحابہ كی صفیں درست كیں، آپ كے ہاتھ میں ایك تیر تھا جس كے ذریعے لوگوں كو سیدھا كر رہے تھے۔ جب سواد بن غزیہ رضی اللہ عنہ بنو عدی بن نجار كے حلیف كے پاس سے گزرے جو صف سے آگے نکلے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان كے پیٹ میں تیر چبھو دیا اور فرمایا: سواد سیدھے ہو جاؤ، انہوں نے كہا: اے اللہ كے رسول! آپ نے مجھے تكلیف دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ كو حق و انصاف دے كر بھیجا ہے، مجھے بھی بدلہ دیجئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیٹ مبارك سے كپڑا اٹھایا اور فرمایا: بدلہ لے لو ۔ وہ آپ سے چمٹ گیا اور آپ كے پیٹ كا بوسہ لے لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سواد! تمہیں یہ كام كرنے پر كس بات نے مجبور كیا؟ سواد نے كہا: اے اللہ كے رسول آپ دیكھ رہے ہیں كہ موت سامنے ہے، میں نے چاہا كہ آپ كے ساتھ میرا آخری معاملہ یہ ہو كہ میرا جسم آپ كے جسم سے مل جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس كے لئے خیر كی دعا كی اور اس سے كہا: سواد سیدھے ہو جاؤ
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2835) معرفة الصحابة لأبي نعيم رقم (3133)