3331 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3331

Hadith in Arabic

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَتْ عِنْدَ أُمِّ سُلَيْمٍ يَتِيمَةٌ وَّهِيَ أُمُّ أَنَسٍ فَرَأَى رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌الْيَتِيمَةَ فَقَالَ: آنْتِ هِيَهْ؟ لَقَدْ كَبِرْتِ لَا كَبِرَ سِنُّكِ فَرَجَعَتِ الْيَتِيمَةُ إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ تَبْكِي فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: مَا لَكِ يَا بُنَيَّةُ؟ قَالَتِ الْجَارِيَةُ: دَعَا عَلَيَّ نَبِيُّ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَنْ لَّا يَكْبَرَ سِنِّي أَوْ قَالَتْ: قَرْنِي فَخَرَجَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ مُسْتَعْجِلَةً تَلُوثُ خِمَارَهَا حَتَّى لَقِيَتْ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ لَهَا: رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : مَا لَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ؟ فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللهِ! أَدَعَوْتَ عَلَى يَتِيمَتِي؟ قَالَ: وَمَا ذَاكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ؟ قَالَتْ: زَعَمَتْ أَنَّكَ دَعَوْتَ أَنْ لَّا يَكْبَرَ سِنُّهَا وَلَا يَكْبَرَ قَرْنُهَا قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ثُمَّ قَالَ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ! أَمَا تَعْلَمِينَ أَنَّ شَرْطِي عَلَى رَبِّي أَنِّي اشْتَرَطْتُّ عَلَى رَبِّي فَقُلْتُ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَرْضَى كَمَا يَرْضَى الْبَشَرُ وَأَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُ الْبَشَرُ فَأَيُّمَا أَحَدٍ دَعَوْتُ عَلَيْهِ مِنْ أُمَّتِي بِدَعْوَةٍ لَّيْسَ لَهَا بِأَهْلٍ أَنْ يَّجْعَلَهَا لَهُ طَهُورًا وَّزَكَاةً وَّقُرْبَةً يُّقَرِّبُهُ بِهَا مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

Hadith in Urdu

انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، كہتے ہیں كہ انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا كے پاس ایك یتیم لڑكی تھی ۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ نے اس یتیم لڑكی كو دیكھا تو فرمایا: كیا تم وہی ہو؟ تم تو بڑی ہو گئی ہو۔ تمہاری عمر لمبی نہ ہو۔ وہ یتیم لڑكی ام سلیم رضی اللہ عنہا كی طرف روتی ہوئی آئی۔ ام سلیم رضی اللہ عنہانے كہا: بیٹی كیا ہوا؟ اس بچی نے كہا: اللہ كے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے مجھے بددعا دی ہے كہ میری عمر یا کہا کہ: میرا زمانہ لمبا نہ ہو۔ام سلیم رضی اللہ عنہا اپنی چادر كو اپنے سر پر ڈالتے ہوئے جلدی جلدی نكلی، جب رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس پہنچی تو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس سے كہا:ام سلیم تمہیں كیا ہوا؟ اس نے كہا: اے الہل كے نبی! كیا آپ نے میری یتیم بچی كے لئے بددعا كی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:ام سلیم كونسی بددعا؟ ام سلیم نے كہا:اس كا خیال ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا كی ہے كہ اس كی عمر لمبی نہ ہو؟ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌مسكرا دیئے پھر فرمایا:ام سلیم! كیا تم نہیں جانتی كہ میرے رب سے میری ایك شرط ہے جو میں نے اپنے رب پر لگائی ہے كہ: میں بشر ہوں، میں اسی طرح خوش ہوتا ہوں جس طرح بشر خوش ہوتا ، اور اسی طرح غصے ہوتا ہوں جس طرح بشر(انسان)غصے ہوتا ہے۔ تو میں اپنی امت میں سے جس شخص كے خلاف كوئی بددعا كروں اور وہ اس كا اہل نہ ہو تو وہ اسے اس كے لئے پاكیزگی اور گناہوں سے صفائی كا ذریعہ بنا دے اور قربت كا ذریعہ بنا دے جس كے ذریعے وہ قیامت كے دن اس كو اپنے قریب كر لے

Hadith in English

.

Previous

No.3331 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (84) صحيح مسلم كِتَاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ بَاب مَنْ لَعَنَهُ النَّبِيُّ ﷺ أَوْ سَبَّهُ أَوْ دَعَا... رقم (4712)