3230 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3230
Hadith in Arabic
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ حِينَ حَضَرَهُ الْمَوْتُ: لَا تَضْرِبُوا عَلَيَّ فُسْطَاطًا وَلَا تَتْبَعُونِي بِمِجْمَرٍ وَأَسْرِعُوا بِي فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ: إِذَا وُضِعَ الرَّجُلُ الصَّالِحُ عَلَى سَرِيرِهِ قَالَ: قَدِّمُونِي قَدِّمُونِي وَإِذَا وُضِعَ الرَّجُلُ السُّوءُ عَلَى سَرِيرِهِ قَالَ: يَا وَيْلَهُ! أَيْنَ تَذْهَبُونَ بِي؟.
Hadith in Urdu
عبدالرحمن بن مہران رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ: جب ابو ہریرہرضی اللہ عنہ كی وفات كاوقت قریب آیا تو انہوں نے كہا: میرے اوپر خیمہ مت لگانا، نہ ہی انگیٹھی (خوشبودار لکڑی وغیرہ کی)جلانا اور مجھے جلدی لے جانا۔ كیوں كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: جب نیك بندے كو اس كی چار پائی پر ركھا جاتا ہے تو وہ كہتا ہے: مجھے آگے لے جاؤ، مجھے لے جاؤ مجھے آگے (جلدی) لے جاؤ۔ اور جب برے آدمی كو اس كی چار پائی پر ركھا جاتا ہے تو وہ كہتا ہے: ہائے ہلاكت! تم مجھے كہاں لے جا رہے ہو؟۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (444) مسند أحمد رقم (7573)