3134 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3134
Hadith in Arabic
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: اِنْتَسَبَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَنَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ فَمَنْ أَنْتَ لَا أُمَّ لَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : اِنْتَسَبَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَنَا فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ حَتّٰی عَدَّ تِسْعَہً، فَمَنْ اَنْتَ لَا اُمّٰ لَکَ؟ قَالَ اَنا فلان بْنُ فُلَان ابْنِ الْإِسْلَامِ قَالَ: فَأَوْحَى اللهُ إِلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام أَنْ قُل لِّهَذَيْنِ الْمُنْتَسِبَيْنِ: أَمَّا أَنْتَ أَيُّهَا الْمُنْتَمِي أَوِ الْمُنْتَسِبُ إِلَى تِسْعَةٍ! فِي النَّارِ فَأَنْتَ عَاشِرُهُمْ وَأَمَّا أَنْتَ يَا هَذَا الْمُنْتَسِبُ إِلَى اثْنَيْنِ! فِي الْجَنَّةِ فَأَنْتَ ثَالِثُهُمَا فِي الْجَنَّةِ.
Hadith in Urdu
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو آدمی نسب پر فخر کرنے لگے۔ ایک نے کہا: میں فلاں بن فلاں ہوں، تم کون ہو، تمہاری ماں مرے؟ تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں دو آدمی نسب پر فخر کرنے لگے۔ ایک نے کہا: میں فلاں بن فلاں ہوں حتی کہ نو نام گنوادیئے ۔تم کون ہو تمہاری ماں مرے؟ اس نے کہا: میں فلان بن فلاں ابن الاسلام ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ ان دونوں فخر کرنے والوں سے کہو: تم جو نو(۹) کی طرف نسبت کرنے والے نو(۹) آگ میں ہیں تم دسویں ہو اور تم دو کی طرف نسبت کرنے والے ہو،دونوں جنت میں ہیں اور تم تیسرے بھی جنت میں ہو
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1270) ، مسند أحمد رقم (20241)