3109 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3109
Hadith in Arabic
عَنْ إِبْرَاهِيم بْن سَعْدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى جَنْبِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ شَيْخٌ جَمِيلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ وَفِي أُذُنَيْهِ صَمَمٌ أَوْ قَالَ: وَقْرٌ فأَرْسَلَ إِلَيْهِ حُمَيْدٌ فَلَمَّا أَقْبَلَ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي! أَوْسِعْ لَهُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَإِنَّهُ قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَقَالَ لَهُ حُمَيْدٌ: هَذَا الْحَدِيثُ الَّذِي حَدَّثْتَنِي عَنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ فَقَالَ الشَّيْخُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنْشِئُ السَّحَابَ فَيَنْطِقُ أَحْسَنَ الْمَنْطِقِ وَيَضْحَكُ أَحْسَنَ الضَّحِكِ.
Hadith in Urdu
ابراہیم بن سعد رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: مجھے میرے والد نے بتایا، انہوں نے کہا: میں مسجد میں حمید بن عبدالرحمن کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا ،بنی غفار کا ایک باوقار بزرگ گزرا، ان کے کانوں میں بہراپن یااونچا سننے کی بیماری تھی ،حمید نے اس کی طرف کسی کو بھیجا۔ جب وہ آگیا تو حمید نے کہا: بھتیجے درمیان میں جگہ بناؤ، کیوں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہے۔ وہ آئے اور ہمارے درمیان آکر بیٹھ گئے۔حمید نے اس سے کہا: وہ حدیث تو بیان کیجئے جو آپ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی تھی۔ اس بزرگ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرما رہے تھے: اللہ عزوجل بادل کرتا ہے۔وہ خوبصورت انداز میں بات کرتا ہے اور بہترین انداز میں ہنستا ہے
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1665) ، مسند أحمد رقم (22574)