2840 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2840

Hadith in Arabic

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ الهِم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُصَلِّي عِنْدَ الْبَيْتِ وَأَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابٌ لَهُ جُلُوسٌ وَقَدْ نُحِرَتْ جَزُورٌ بِالْأَمْسِ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى سَلَا جَزُورِ بَنِي فُلَانٍ فَيَأْخُذُهُ فَيَضَعُهُ فِي كَتِفَيْ مُحَمَّدٍ إِذَا سَجَدَ فَانْبَعَثَ أَشْقَى الْقَوْمِ فَأَخَذَهُ فَلَمَّا سَجَدَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَضَعَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ قَالَ: فَاسْتَضْحَكُوا وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَمِيلُ عَلَى بَعْضٍ وَأَنَا قَائِمٌ أَنْظُرُ لَوْ كَانَتْ لِي مَنَعَةٌ طَرَحْتُهُ عَنْ ظَهْرِ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَالنَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌سَاجِدٌ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ حَتَّى انْطَلَقَ إِنْسَانٌ فَأَخْبَرَ فَاطِمَةَ فَجَاءَتْ وَهِيَ جُوَيْرِيَةٌ فَطَرَحَتْهُ عَنْهُ ثُمَّ أَقْبَلَتْ عَلَيْهِمْ تَشْتِمُهُمْ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌صَلَاتَهُ رَفَعَ صَوْتَهُ ثُمَّ دَعَا عَلَيْهِمْ وَكَانَ إِذَا دعَا دَعَا ثَلَاثًا وَإِذَا سَأَلَ سَأَلَ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: اَللّٰهُمَّ عَلَيْكَ بِقُرَيْشٍ (ثَلَاثَ مَرَّاتٍ) فَلَمَّا سَمِعُوا صَوْتَهُ ذَهَبَ عَنْهُمُ الضَّحْكُ وَخَافُوا دَعْوَتَهُ ثُمَّ قَالَ: اللهُمَّ! عَلَيْكَ بِأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَشَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ وَأُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ وَعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ وَذَكَرَ السَّابِعَ وَلَمْ أَحْفَظْهُ فَوَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِالْحَقِّ لَقَدْ رَأَيْتُ الَّذِينَ سَمَّى صَرْعَى يَوْمَ بَدْرٍ ثُمَّ سُحِبُوا إِلَى الْقَلِيبِ قَلِيبِ بَدْرٍ.

Hadith in Urdu

عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌بیت اللہ میں نماز پڑھ رہے تھے، ابو جہل اور اس کے ساتھی بیٹھے ہوئے تھے۔ ایک دن پہلے ہی ایک اونٹنی نحر کی گئی تھی۔ ابو جہل نے کہا: تم میں سے کون ہے جو بنی فلاں کی اوجھڑی لا کر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے کاندھوں پر رکھ دے جب وہ سجدے میں جائے؟ بد بخت ترین شخص کھڑا ہوا اور اوجھڑی پکڑ لایا۔ جب نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے سجدہ کیا تو اوجھڑی آپ کے کاندھوں کے درمیان رکھ دی اور ہنسنے لگے۔ ایک دوسرے پر لوٹ پوٹ ہونے لگے۔ میں کھڑا دیکھ رہا تھا اگر میرے پاس قوت ہوتی تو میں اسے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی پشت سے ہٹا دیتا۔ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سجدے میں پڑے رہے، اپنا سر نہیں اٹھا رہے تھے ۔حتی کہ ایک شخص نے جا کر فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اطلاع دی۔ وہ ابھی بچی تھیں۔ وہ آئیں اور اوجھڑی کو ہٹایا ۔پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں برا بھلا کہنے لگیں۔ جب نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اپنی نماز مکمل کر لی تو بلند آواز سے ان کے خلاف بددعا کی۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب دعا کرتے تو تین مرتبہ دعا کرتے اور جب سوال کرتے تو تین مرتبہ سوال کرتے ۔آپ نے فرمایا،اے اللہ قریش کو پکڑ لے(تین مرتبہ فرمایا:)جب انہوں نے آپ کی آواز سنی تو ان کی ہنسی غائب ہو گئی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی بددعا کا خوف طاری ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے اللہ ابو جہل بن ہشام ،عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ ،ولید بن عقبہ،امیہ بن خلف اور عقبہ بن ابی معیط کو پکڑ لے۔ ساتویں کا نام بھی لیا جو مجھے یاد نہیں۔ اس ذات کی قسم جس نے محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو حق دے کر بھیجا ہے! میں نے ان لوگوں کو جن کے نام آپ نے لئے تھے بدر کے میدان میں اوندھے منہ پڑے دیکھا۔ پھر انہیں گھسیٹ کر بدر کے کنویں میں پھینک دیا گیا

Hadith in English

.

Previous

No.2840 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (3472) صحيح بخاري كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب الْمَرْأَةِ تَطْرَحُ عَنْ الْمُصَلِّي شَيْئًا مِنْ الْأَذَى رقم (490) صحيح مسلم رقم (3349)