2671 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2671
Hadith in Arabic
) قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : كَيْفَ أَنْعَمُ وَقَدِ الْتَقَمَ صَاحِبُ الْقَرْنِ الْقَرْنَ وَحَنَى جَبْهَتَهُ وَأَصْغَى سَمْعَهُ يَنْتَظِرُ أَنْ يُؤْمَرَ أَنْ يَنْفُخَ فَيَنْفُخَ قَالَ الْمُسْلِمُونَ: فَكَيْفَ نَقُولُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: قُولُوا: حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ تَوَكَّلْنَا عَلَى اللهِ رَبِّنَا وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا. رُوِیَ مِن حَدِیْثِ ........ والبراء بن عازب رضی اللہ عنہم۔
Hadith in Urdu
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کس طرح پر سکون رہ سکتا ہوں حالانکہ صاحب صور نے صور اپنے منہ سے لگایا ہوا ہے، اپنی پیشانی جھکائی ہوئی اور اپنے کان لگائے ہوئے منتظر ہے کہ اسے حکم دیا جائے اور وہ صور پھونکے ۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کس طرح کہا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہو، حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ تَوَكَّلْنَا عَلَى اللهِ رَبِّنَا، ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ اچھا کار ساز ہے،ہم نے اپنے رب اللہ پر توکل کیا۔ ( ) یہ حدیث سیدنا ابو سعید حذری، عبداللہ بن عباس، زید بن ارقم، انس بن مالک جابر بن عبداللہ اور براء بن عازب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1079) سنن الترمذي كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ بَاب وَمِنْ سُورَةِ الزُّمَرِ رقم (3166)