259 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 259
Hadith in Arabic
عَنْ عَلِيٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: لَمَّا خَرَجْنَا مِنْ مَّكَّـةَ اتَّبَعَتْنَا ابْنَـةُ حَمْـزَةَ فَنَادت يَا عَـمِّ! يَا عَـمِّ! فَأخذتُ بِيَـدِهَـا فَتَنَاوَلْتُهَا فَاطِمَةَ رضی اللہ عنہا قُلْتُ: دُونَكِ ابْنَةَ عَمِّكِ قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ اخْتَصَمْنَا فِيهَا أَنَا وَزَيْدٌ وَّجَعْفَرٌ فَقُلْتُ: أَنَا أَخَذْتُهَا وَهِيَ ابْنَةُ عَمِّي وَقَالَ: زَيْدٌ ابْنَةُ أَخِي وَقَالَ: جَعْفَرٌ ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا عِنْدِي فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لِجَعْفَر أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي وَقَالَ لِزَيْدٍ: أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلَانَا وَقَال لِي أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ ادفعوها إلى خَالَتِهَا فَإِنَّ الْخَالَةَ أُمّ فُقُلْتُ أَلَا تَزَوَّجُهَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ
Hadith in Urdu
علیرضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ جب ہم مکہ سے نکلے تو حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہمارے پیچھے چلی آئی اور آواز دینے لگی: چچا جان ،چچاجان! میں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پکڑا دیا، میں نے کہا: اپنے چچا کی بیٹی کو پکڑو جب ہم مدینے آئے تو میں زید اور جعفر اس کے بارے میں جھگڑنے لگے، میں نے کہا: میں اسے لوں گا، یہ میرے چچا کی بیٹی ہے، زید نے کہا: میرے بھائی کی بیٹی ہے، جعفرنے کہا : میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ (میرے نکاح میں ہے)۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جعفر سے کہا: تم خلقت میں اور اخلاق میں میرے مشابہ ہو ،زید سے کہا: تم ہمارے بھائی اور دوست ہو اور مجھ سے کہا: تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں، اسے اس کی خالہ کے سپرد کر دو، کیونکہ خالہ ماں کی مانندہے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول کیا آپ اس سے شادی نہ کر لںں ؟ آپ نے فرمایا: یہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1182) صحيح البخاري كِتَاب الْمَغَازِي بَاب عُمْرَةِ الْقَضَاءِ ذَكَرَهُ أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ ﷺرقم (3920)