2573 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2573
Hadith in Arabic
عَن ابن عَباسٍ، عَن عُمر بنِ الخَطَاب رضوان الله عليهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : «إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُم عن النَّار وتَقَاحمُون فِيهَا تَقَاحُمَ الْفَرَاش والجَنَادِبَ، وَيُوشِكُ أَن أُرْسِلَ حُجَزَكُمْ وَأَنَا فَرَطٌ لَكُم عَلَى الْحَوْض فَتَرِدُوْنَ علي مَعًا وأشتاتاً فأَعْرِفُكُمْ بِأَسْمَائِكُم وبسيمَاكُمْ كَمَا يَعْرِفُ الرَّجُلُ الْغَرِيبَةَ مِنَ الْإِبِل في إبله، فَيَذْهَبُ بِكُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ، وَأُنَاشِدُ فِيكُم رَبَّ الْعَالَمِين فَأَقُولُ: يَا رَبِّ أُمَّتِي، فيقال: إِنَّك لَا تَدْرِي ما أَحْدَثُوا بعدك، إِنَّهُم كَانُوا يَمْشُون القهقرى بَعْدَك، فَلَا أعرفن أَحَدَكُم يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَة يَحْمِل شَاةً لَهَا ثُغَاءٌ ينَادِي: يَا مُحَمِّدُ! يَا مُحَمَّدُ! فَأَقُوْلُ: لَا أَمْلِكُ لَك من الله شيئًا، قَد بَلّغْتُ وَلَا أَعْرِفَنّ أَحَدكُم يَأْتِي يَوِم الْقِيَامَة يَحْمِل بَعِيرًا لَه رُغَاءٌ ينادي: يَا محمد! يَا محمد! فأقول: لَا أَمْلِكُ لَك من الله شيئا، قَد بلغت، وَلَا أَعرفن أَحَدَكُم يَأْتِي يَوِم الْقِيَامَة يَحْمِل فَرَسًا لَه حَمْحَمَةٌ ينادي: يَا محمد! يَا محمد! فأقول: لَا أَمْلِكُ لَك من الله شيئا، قَد بلغت، وَلَا أعرفن أَحَدَكُم يَأْتِي يَوِم الْقِيَامَة يَحْمِل قِشْعاً مِنْ أَدَمٍ يُنَادِي: يَا محمد! يَا محمد! فأقول: لَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ الله شَيْئًا قَد بَلَّغْتُ».
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ،عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں پیچھے سے پکڑ کر آگ سے بچا رہا ہوں اور تم کیڑے مکوڑوں (پروانوں) اور ٹڈیوں کی طرح اس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہو۔ قریب ہے کہ میں تمہیں پیچھے سے چھوڑ دوں،اور میں حوض پر تمہارا منتظر رہوں گا،تم ٹولیوں کی صورت میں اور الگ الگ میرے پاس آؤ گے،میں تمہیں تمہارے ناموں اور تمہارے نشانوں کے ساتھ اس طرح پہچانوں گا جس طرح کوئی شخص اپنے اونٹوں میں اجنبی اونٹ پہچانتا ہے ۔پھر تم میں سے (بعض کو) بائیں طرف لے جایا جائے گا، میں رب العالمین سے تمہارے بارے میں التجا کروں گا اور کہوں گا: اے میرے رب! یہ میری امت ہے،مجھے کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ آپ کے بعد انہوں نے کیا کیا نئے کام ایجاد کر لئے، یہ آپ کے بعد الٹے قدموں پھر گئے۔میں تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کے کاندھوں پر کوئی بکری ہو جو منمنارہی ہو اور وہ شخص پکار رہا ہو: یا محمد! یا محمد! (میری مدد کرو) اور میں کہوں میں اللہ سے تمہیں نہیں چھڑا سکتا میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا۔ اور تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کے کاندھوں پر کوئی اونٹ ہو جو بلبلا رہا ہو، وہ شخص (مدد کے لئے) پکار رہا ہو یا محمد! یا محمد! اور میں کہوں: میں اللہ سے تمہیں نہیں چھڑا سکتا، میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا۔اور کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اپنے کاندھوں پر گھوڑا اٹھائے ہوئے آئے جو ہنہنا رہا ہو اور وہ شخص پکار رہا ہو یا محمد! یا محمد! اور میں کہوں میں اللہ سے تمہیں نہیں چھڑا سکتا، میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا۔اور نہ کسی شخص کو اس حال میں پاؤں کہ اس نے چمڑے کا ایک ٹکڑا اٹھا رکھا ہو اور وہ پکار رہا ہو یا محمد! یا محمد! اور میں کہوں میں اللہ سے تمہیں نہیں بچا سکتا، میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2865) مسند الشهاب القضاعي رقم (1050)