2352 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2352
Hadith in Arabic
عَنْ أُمِّ الْمُنْذِرِ بِنْتِ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَمَعَهُ عَلِيٌّ رضی اللہ عنہ وَعَلِيٌّ نَاقِهٌ وَلَـنَا دَوَالِي مُعَلَّقَةٌ فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَأْكُلُ مِنْهَا وَقَامَ عَلِيٌّ لِيَأْكُلَ فَطَفِقَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ لِعَلِيٍّ: مَهْ إِنَّكَ نَاقِهٌ حَتَّى كَفَّ عَلِيٌّ رضی اللہ عنہ قَالَتْ: وَصَنَعْتُ شَعِيرًا وَسِلْقًا فَجِئْتُ بِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَا عَلِيُّ! أَصِبْ مِنْ هَذَا فَهُوَ أَنْفَعُ لَكَ.
Hadith in Urdu
ام المنذر بنت قیس انصاریہ رضی اللہ عنہما كہتی ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے، آپ كے ساتھ علیرضی اللہ عنہ تھے۔علیرضی اللہ عنہ بیماری سے صحت یاب ہوئے تھے اور نقاہت محسوس کررہے تھے ۔ہمارے پاس کھجور کے خوشے لٹکے ہوئےتھے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان خوشوں سے كھانے لگے۔ علی رضی اللہ عنہ بھی کھڑے ہوگئے تاکہ وہ بھی کھائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے كہا: رك جاؤ، تم ابھی بیماری سے اٹھے ہواور ابھی کمزوری محسوس کررہے ہو، علیرضی اللہ عنہ رك گئے، فرماتی ہیں: میں نے جَو اورچقندر کا پکوان بنایا میں اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس لائی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی! اس سے لے لو، یہ تمہارے لئے فائدہ مند ہے
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (59) ، سنن أبي داؤد ،كِتَاب الطِّبِّ،بَاب فِي الْحِمْيَة، رقم (3358)