2204 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2204

Hadith in Arabic

عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ السَّكُونِيِّ أَنَّ مُعَاذًا لَمَّا بَعَثَهُ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌خَرَجَ مَعَهُ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُوصِيهِ وَمُعَاذٌ رَاكِبٌ وَرَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَمْشِي تَحْتَ رَاحِلَتِهِ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: يَا مُعَاذُ! إِنَّكَ عَسَى أَنْ لَا تَلْقَانِي بَعْدَ عَامِي هَذَا [أ] وَلَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِمَسْجِدِي [هَذاَ أ] وَقَبْرِي فَبَكَى مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ جَشَعًا لِفِرَاقِ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : لَا تَبْكِ يَا مُعَاذُ! لَلْبُكَاءُ أَوْ إِنَّ الْبُكَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ

Hadith in Urdu

عاصم بن حمید سکونی سے مروی ہے کہتے ہیں کہ معاذ‌رضی اللہ عنہ کو جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں وصیت کرنے باہر تک آئے معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی سواری کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ جب فارغ ہوگئے تو کہنے لگے :معاذ! ممکن ہے تم مجھ سے اس سال کے بعد ملاقات نہ کر سکو، اور ممکن ہے تم میری (اس)مسجد اور میری قبر کے پاس سے گزرو، معاذ بن جبل‌رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معاذ! رو مت، یقیناًرونا شیطان کی طرف سے ہے۔

Hadith in English

.

Previous

No.2204 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (2497) مسند أحمد رقم (21042)