2165 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2165
Hadith in Arabic
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ كَانَتْ مَعَ أَبِي طَلْحَةَ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَإِذَا مَعَ أُمِّ سُلَيْمٍ خِنْجَرٌ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: مَا هَذَا مَعَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ؟ فَقَالَتْ: اتَّخَذْتُهُ إِنْ دَنَا مِنِّي أَحَدٌ مِّنَ الْكُفَّارِ أَبْعَجُ بِهِ بَطْنَهُ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا نَبِيَّ اللهِ! أَلَا تَسْمَعُ مَا تَقُولُ أُمُّ سُلَيْمٍ؟ تَقُولُ كَذَا وَكَذَا فَقُلتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! أُقْتُلْ مَنْ بَعْدَنَا مِنَ الطُّلَقَاءِ انْهَزَمُوا بِكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ كَفَانَا وَأَحْسَنَ
Hadith in Urdu
انسرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ام سلیم، حنین کے موقع پر ابو طلحہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھیں، ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس ایک خنجر بھی تھا، ابو طلحہرضی اللہ عنہ نے کہا: ام سلیم! یہ تمہارے پاس کیا ہے؟ کہنے لگیں: یہ میں نے اس لئے لیا ہے کہ اگر کوئی کافر میرے پاس آئے تو میں اس سے اس کا پیٹ چیر دوں۔ ابو طلحہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا آپ سن رہے ہیں کہ ام سلیم کیا کہہ رہی ہیں؟ یہ فلاں فلاں بات کہہ رہی ہیں۔ ام سلیم نے کہا: اے اللہ کے رسول اہل مکہ میں سے جو لوگ فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے ہیں: وہ آپ سے شکست کھا چکے ہیں، انہیں قتل کردیجئے۔ آپ نے فرمایا: ام سلیم! اللہ تعالیٰ نے ہم سے کفایت کیا ہے اور خوب کفایت کیا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3260) مسند أحمد رقم (13538)