2157 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2157
Hadith in Arabic
عن الزُبَيْر بن العوام، قال: هَاجَر خَالِد بن حِزَام إلى أَرْض الحبشة، فَنَهَشَتْهُ حَيَّةٌ في الطَّرِيق فَمَاتَ، فَنَزَلَت فيه: قال الزُبَيْر بن العوام: وَكُنْتُ أتَوَقَّعُهُ وأَنْتَظِرُ قُدُومَه وَأَنَا بِأَرْض الحبشةِ، فَمَا أَحْزَنَنِي شَيْءٌ حُزْنِي وَفَاتَه حِين بَلَغَنِي، لِأَنَّه قَلَّ أَحَدٌ مَنْ هَاجَر من قُرَيش إِلَا مَعَه بَعْضُ أَهْلِهِ أَو ذِي رحِمُه، وَلَمْ يَكُن مَعِي أَحَدٌ مِنْ بَنِي أَسَد بن عبد الْعُزَّى وَلَا أَرْجُو غَيْره.
Hadith in Urdu
زبیر بن عوامرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ خالد بن حزام نے حبشہ کی طرف ہجرت کی، راستے میں ایک سانپ نے انہیں ڈسا تو وہ فوت ہوگئے۔ ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کی غرض سے نکلا، پھر اسے موت نے آلیا، تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ہوگیا اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا رحم کرنے والاہے“۔ میں ان کی آمدکا انتظار کر رہا تھا۔ میں حبشہ کے علاقے میں تھا۔ جب مجھےان کی وفات کی خبر ملی تو جتنا غمگین مجھے ان کی وفات نے کیا کسی اور چیز نے اتنا غمگین نہیں کیا۔ کیوں کہ قریش میں کم ہی ایسے لوگ تھے جنہوں نے ہجرت کی ہو اور اس کے ساتھ گھر کا کوئی فرد یا رشتہ دار نہ ہو، لیکن میرے ساتھ بنو اسد بن عبدالعزی میں سے کوئی نہیں تھا اور نہ ان کے علاوہ کسی اور کے آنے کی امید تھی۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3218) تفسير إبن أبي حاتم رقم (5923) .