2063 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2063
Hadith in Arabic
عن أم سلمة زوج النبي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّهَا قَالَت لَمَا ضَاقَت عَلَيْنَا مَكَّةُ وأوذى اَصْحَابُ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفُتنوا وَرَأَوْا ما يُصِيبُهُم مِّنَ الْبَلَاءِ وَالْفِتْنَةِ في دِينِهِم وأَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَا يَسْتَطِيعُ دَفْعَ ذَلِكَ عَنْهُم وكان رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم في مَنَعَة مِّنْ قَوْمِه وَعَمِّه لَا يَصِل إِلَيْهِ شئٌ مِّمَّا يَكْرَه مما يَنَال أَصحابَه فَقَال لَهم رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ مَلِكًا لَّا يُظْلَمُ أَحَدٌ عِنْدَه فَالحَقُوا بِبِلَادِهِ حَتَّى يَجْعَل الله لَكُم فَرَجًا وَّمَخْرَجًا مِمَّا أَنْتُمْ فِيه فَخَرَجْنَا إِلَيْهَا أَرْسَالًا حَتَّى اجْتَمَعْنَا وَنَزَلْنَا بِخَيْر دَارٍ إِلَى خَيْرِ جَار، أمنَّا عَلَى دِيْنِنَا وَلَمْ نَخْشَ مِنْه ظُلْمًا
Hadith in Urdu
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ: جب مکہ ہم پر تنگ ہوگیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو تکالیف دی جانے لگیں۔ انہیں آزمائش میں مبتلا کر دیا گیا، اور انہوں نے اپنے دین میں آزمائش اور مصیبت دیکھی اور دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے دور کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوداپنی قوم اور اپنے چچا کی حفاظت میں تھے۔ آپ کے صحابہ کو جو تکالیف پہنچتیں ہیں وہ آپ کو نہیں پہنچیںا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: حبشہ میں ایک بادشاہ ہے اس کے پاس کسی پر ظلم نہیں کیا جاتا ، اس تکلیف کی وجہ سے جس میں تم ہو،اس بادشاہ کے ملک میں چلے جاؤ جب تک اللہ تعالیٰ تمہارے لئے کشادگی اورکوئی راستہ نہ نکال دے، ہم تھوڑے تھوڑے حبشہ کی طرف نکلے حتی کہ ہم وہاں جمع ہوگئے۔ بہترین گھر سے، بہترین پڑوسی کے پاس، اپنے دین کے بارے میں بے خوف ہوگئے اور ظلم کا ڈر نہ رہا۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3190) سنن الكبرى للبيهقي .