2032 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 2032
Hadith in Arabic
عَنْ صَخْرِ بْنِ عَيْلَةَ: إِنَّ قَوْمًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَرُّوا عَنْ أَرْضِهِمْ حِينَ جَاءَ الْإِسْلَامُ فَأَخَذْتُهَا فَأَسْلَمُوا فَخَاصَمُونِي فِيهَا إِلَى النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَرَدَّهَا عَلَيْهِمْ وَقَالَ: إِذَا أَسْلَمَ الرَّجُلُ فَهُوَ أَحَقُّ بِأَرْضِهِ وَمَالِهِ .
Hadith in Urdu
صخر بن عیلہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب اسلام کا ظہورہوا تو بنی سلیم کی ایک قوم اپنے علاقے سے بھاگ گئی، میں نے وہ زمین اپنے قبضے میں کر لی، پھر وہ مسلمان ہو گئے اور زمین کے لئے مجھ سے جھگڑا کرنے لگے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے ۔آپ نے وہ زمین انہیں واپس لوٹا دی اور فرمایا: جب آدمی مسلمان ہو جاتا ہے تو وہ اپنی زمین اور مال کا زیادہ حق دار ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1230) مسند أحمد رقم (18027) .