1773 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1773
Hadith in Arabic
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: كُنَّا مُعَسْكِرِينَ مَعَ مُعَاوِيَةَ بَعْدَ قَتْلِ عُثْمَانَ رضی اللہ عنہ فَقَامَ كَعْبُ بْنُ مُرَّةَ الْبَهْزِيُّ فَقَالَ: لَوْلَا شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَا قُمْتُ هَذَا الْمَقَامَ فَلَمَّا سَمِعَ (مُعَاوِيَةَ) بِذِكْرِ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَجْلَسَ النَّاسَ فَقَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذْ مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ عَلَيْهِ مُرَجِّلًا (مُعْدِفاً) قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَتَخْرُجَنَّ فِتْنَةٌ مِنْ تَحْتِ قَدَمَيْ -أَوْ مِنْ بَيْنِ رِجْلَيْ – هَذَا- يعني: عثمان-رضي الله عنه- هَذَا يَوْمَئِذٍ وَمَنِ اتَّبَعَهُ عَلَى الْهُدَى قَالَ فَقَامَ ابْنُ حَوَالَةَ الْأَزْدِيُّ مِنْ عِنْدِ الْمِنْبَرِ فَقَالَ: إِنَّكَ لَصَاحِبُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: وَاللهِ إِنِّي لَحَاضِرٌ ذَلِكَ الْمَجْلِسَ وَلَوْ عَلِمْتُ أَنَّ لِي فِي الْجَيْشِ مُصَدِّقًا كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ تَكَلَّمَ بِهِ .
Hadith in Urdu
جبیر بن نفیر رحمۃ اللہ علیہ كہتے ہیں كہ ہم عثمان رضی اللہ عنہ كی شہادت كے بعد معاویہرضی اللہ عنہ كے لشکر میں تھے۔ كعب بن مرہ بہزیرضی اللہ عنہ كھڑے ہوئے اور كہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایك بات نہ سنی ہوتی تو میں اس جگہ كھڑا نہ ہوتا۔ جب(معاویہ رضی اللہ عنہ ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كا تذكرہ سنا تو لوگوں كو بٹھادیا، انہوں نے كہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس بیٹھے تھے كہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ پیدل وہاں سے گزرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے قدموں كے نیچے یا اس کے پاؤں کے نیچے سے ایك فتنہ نكلے گا۔ یہ( یعنی عثمانرضی اللہ عنہ ) اور جنہوں نے ان كی پیروی كی ہدایت پر ہوں گے۔ ابن حوالہ ازدی رضی اللہ عنہ منبر كے پاس سے كھڑے ہوئے اور كہا: كیا تم اس حدیث كو بیان كرنے والے ہو؟ انہوں نے كہا: ہاں۔ ابن حوالہ نے كہا: واللہ میں بھی اس مجلس میں موجود تھا، اگر مجھے معلوم ہوتا كہ لشكر میں میری تصدیق كرنے والا كوئی ہے تو میں پہلے اس حدیث كو بیان كرتا۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3119) ، مسند أحمد رقم (17373) .