1732 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1732
Hadith in Arabic
عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ (عَبْدِاللهِ بْنِ عُمَرَ) أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ –يُرِيدُ: أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ- فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلِهِ، وَايْمُ اللهِ! إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لَهَا وَايْمُ اللهِ! إِنْ كَانَ لَأَحَبَّ النَّاسِ إِلَيَّ وَايْمُ اللهِ! إِنَّ هَذَا لَهَا لَخَلِيقاً لهَاَ -يُرِيدُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ- وَايْمُ اللهِ! إِنْ كَانَ لَأَحَبَّهُمْ إِلَيَّ مِنْ بَعْدِهِ، فَأُوصِيكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ مِنْ صَالِحِيكُم .
Hadith in Urdu
سالم اپنے والد( عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما )سے بیان كرتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:آپ منبر پر تھے: اگر تم اس كی امارت میں نكتہ چینی كرتے ہو، (آپ كی مراد اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما تھے)تو اس سے پہلے تم نے اس کے والد كی امارت میں بھی نكتہ چینی كی تھی، اور اللہ كی قسم وہ اس كے لائق تھے اور اللہ كی قسم وہ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تھے۔ اور اللہ كی قسم یہ بھی امارت كے لائق ہے۔ (آپ كی مراد اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما تھے)اور اللہ كی قسم اس كے والد كے بعد یہ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔ میں تمہیں اس كے بارے میں وصیت(حکم ) كرتا ہوں، كیوں كہ یہ تمہارے نیك لوگوں میں سے ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3496) ، صحيح مسلم،كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ، بَاب فَضَائِلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، رقم (4453) .