1472 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1472
Hadith in Arabic
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمَرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُوْل: أَوَّلَ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ الْفُقَرَاء الْمُهَاجِرُون ، الَّذِين تُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِه ، إِذَا أُمِرُوا سَمِعُوا وَأَطَاعُوا ، وَإِن كَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْهُمْ حَاجَةٌ إلى السُّلْطَان ، لَم تقْض لَه حَتَّى يَمُوت وَهِي في صَدْرِه ، وَإِن الله عَزَّوَجَلَّ لَيَدْعُو يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْجَنَّة، فَتَأْتِي بِزُخْرُفِهَا زِيْنَتِهَا فَيَقُول: أَيْن عِبَادِيَ الَّذِين قَاتَلُوا في سَبِيْلِي ، وَقُتِلُوا ، وَأُوذُوا في سَبِيلِي؟ وَجَاهَدُوا في سَبِيلِي ، ادْخُلُوا الْجَنَّة فَيَدْخُلُونَهَا بِغَيْر حِسَابٍ ، وَتَأْتِي الْمَلَائِكَة فَيَسْجُدُوْنَ فَيَقُولُون: رَبَّنَا نَحْن نُسَبِّح بِحَمْدِكَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ، وَنُقَدِّس لَكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الَّذِيْن آثَرْتَهُمْ عَلَيْنَا؟ فَيَقُولُ الرَّبُّ -عَزَّوَجَلَّ- : هَؤُلَاءِ الَّذِيْنَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِي، وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي، فَتَدْخُلُ عَلَيْهِمْ الْمَلَائِكَةُ مِنْ كُلِّ بَابٍ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ بِمَا صَبَرۡتُمۡ فَنِعۡمَ عُقۡبَی الدَّارِ (۲۴) (الرعد) .
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلاگروہ جو جنت میں داخل ہوگا،وہ فقراءاورمہاجرین كا ہوگا جن كے سبب سے مشكل حالات سے بچا جاتا رہا ہوگا، جب انہیں حكم دیا جاتا سنتے اور اطاعت كرتے، اگر ان میں سے بادشاہ وقت كے پاس كسی كا كام ہوتا تو مرنے تك اس كا كام نہ ہوتا اور یہ حسرت اس كے دل میں ہی رہ جاتی ۔اللہ عزوجل قیامت كے دن جنت كو بلائے گا تو وہ پوری سج دھج كے ساتھ آئے گی، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے وہ بندے كہاں ہیں جنہوں نے میرے راستے میں قتال كیا؟ شہید كر دیئے گئے میرے راستے میں انہیں تكالیف دی گئیں، اور میرے راستے میں جہادكیا؟ (آؤ) جنت میں داخل ہو جاؤ، وہ جنت میں بغیر حساب کےداخل ہو جائیں گے۔ فرشتے آئیں گےاور سجدہ كریں گے اور كہیں گے: اے ہمارے رب ہم رات اور دن تیری تسبیح ،تحمید اور تقدیس بیان كر تے ہیں، یہ كون لوگ ہیں جنہیں آپ نے ہم پر ترجیح دی؟ رب عزوجل فرمائے گا: یہ میرے وہ بندے ہیں جنہوں نے میرے راستے میں قتال كیا اور میرے راستے میں انہیں تكلیف دی گئی۔ فرشتے ہر دروازے سے ان كے پاس آئیں گے، (الرعد:۲۴) تمہارے صبر كی وجہ سے تم پر سلام ہو، آخری انجام بہت اچھا ہے
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2559) ، المستدرك على الصحيحين للحاكم رقم (2352) .