1435 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1435

Hadith in Arabic

عَنْ أَبِي سَعِيدِالْخُذْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا خَلَّصَ الْمُؤْمِنُونَ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَمِنُوا فَمَا مُجَادَلَةُ أَحَدِكُمْ لِصَاحِبِهِ فِي الْحَقِّ يَكُونُ لَهُ فِي الدُّنْيَا بِأَشَدَّ مُجَادَلَةً لَهُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لِرَبِّهِمْ فِي إِخْوَانِهِمْ الَّذِينَ أُدْخِلُوا النَّارَ. قَالَ: يَقُولُونَ رَبَّنَا إِخْوَانُنَا كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَنَا وَيَصُومُونَ مَعَنَا وَيَحُجُّونَ مَعَنَا فَأَدْخَلْتَهُمْ النَّارَ؟ قَالَ فَيَقُولُ: اذْهَبُوا فَأَخْرِجُوا مَنْ عَرَفْتُمْ. فَيَأْتُونَهُمْ فَيَعْرِفُونَهُمْ بِصُوَرِهِمْ لَا تَأْكُلُ النَّارُ صُوَرَهُمْ فَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ النَّارُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ إِلَى كَعْبَيْهِ فَيُخْرِجُونَهُمْ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا أَخْرَجْنَا مَنْ أَمَرْتَنَا ثُمَّ يَقُولُ: أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ دِينَارٍ مِّنَ الْإِيمَانِ ثُمَّ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ نِصْفِ دِينَارٍ حَتَّى يَقُولَ: مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْ بِهَذَا فَلْيَقْرَأْ هَذِهِ الْآيَةَ: اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ ۚ وَ اِنۡ تَکُ حَسَنَۃً یُّضٰعِفۡہَا وَ یُؤۡتِ مِنۡ لَّدُنۡہُ اَجۡرًا عَظِیۡمًا (۴۰) (النساء) قَالَ: فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا قَدْ أَخْرَجْنَا مَنْ أَمَرْتَنَا فَلَمْ يَبْقَ فِي النَّارِ أَحَدٌ فِيهِ خَيْرٌ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ الله: شَفَعَتِ الْمَلَائِكَةُ وَشَفَعَ الْأَنْبِيَاءُ وَشَفَعَ الْمُؤْمِنُونَ وَبَقِيَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ قَالَ: فَيَقْبِضُ قَبْضَةً مِّنَ النَّارِ أَوْ قَالَ قَبْضَتَيْنِ نَاسٌ لَمْ يَعْمَلُوا لِلهِ خَيْرًا قَطُّ قَدِ احْتَرَقُوا حَتَّى صَارُوا حُمَمًا قَالَ: فَيُؤْتَى بِهِمْ إِلَى مَاءٍ يُقَالُ لَهُ مَاءُ الْحَيَاةِ فَيُصَبُّ عَلَيْهِمْ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحَبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ فَيَخْرُجُونَ مِنْ أَجْسَادِهِمْ مِثْلَ اللُّؤْلُؤِ فِي أَعْنَاقِهِمُ الْخَاتَمُ: عُتَقَاءُ الله. قَالَ: فَيُقَالُ لَهُمْ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَمَا تَمَنَّيْتُمْ أَوْ رَأَيْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ لَكُمْ عِنْدِي أَفْضَلُ مِنْ هَذَا. قَالَ: فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا! وَمَا أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: رِضَائِي عَلَيْكُمْ فَلَا أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ أَبَدًا .

Hadith in Urdu

ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت كے دن جب مومن لوگ آگ سے آزادی پائیں گے اور امن میں آجائیں گے تو دنیا میں جو جھگڑا حق کے بارے میں کرتے تھے اس سے زیادہ سخت جھگڑا وہ اپنے رب سے مومنوں میں سے ان بھائیوں کے بارے میں کریں گے جو جہنم میں داخل کردیے گئے ہوں گے۔ وہ كہیں گے: اے ہمارے رب ہمارے بھائی ہمارے ساتھ نماز پڑھتے،ہمارے ساتھ روزہ ركھتے اور ہمارے ساتھ حج كرتے تھے، پھر بھی تو نے انہیں آگ میں داخل كر دیا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جاؤ جنہیں پہچانتے ہو انہیں آگ سے نكال لو۔ وہ ان كے پاس آئیں گے اور ان كے چہروں سے انہیں پہچانیں گے جنہیں آگ نے نہیں جلایا ہوگا۔ ان میں سے كچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ نے نصف پنڈلیوں تك كھایا ہوگا، كسی كو ٹخنوں تك جلایا ہوگا، وہ انہیں نكال لیں گے ،پھر كہیں گے: اے ہمارے رب جن کے بارے میں تو نے ہمیں حكم دیا وہ ہم نے نكال لئے۔ اللہ فرمائے گا: جس كے دل میں ایك دینار وزن كے برابر بھی ایمان ہے اسے نكال لو، پھر جس كے دل میں نصف دینار كے وزن كے برابر بھی ایمان ہے اسے نكال لو، حتی كہ جس كے دل میں ایك ذرے كے برابر بھی ایمان ہو گا اس كے بارے میں بھی اللہ تعالیٰ حكم دے دے گا۔ ابو سعید‌رضی اللہ عنہ نے كہا: جو شخص اس بات كی تصدیق نہ كرے وہ یہ آیت پڑھے: (النساء:۴۰) یقینا اللہ تعالیٰ ایك ذرے كے وزن كے برابر بھی ظلم نہیں كرتا اور اگر(اتنے وزن كی) نیكی ہو تو اسے دوگنا كر دیتا ہے، اور اپنے پاس سے اجر عظیم عطا فرماتا ہے۔ وہ كہیں گے: اے ہمارے رب جن كا تونے ہمیں حكم دیا وہ ہم نے نكال لئے، اب آگ میں كوئی بھی ایسا نہیں بچا جس میں كوئی بھلائی ہو۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: فرشتوں نے سفارش كر دی، انبیاء نے سفارش كر دی، مومنین نے سفارش كر دی اب ارحم الراحمین بچا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ آگ سے ایسے لوگوں کی ایک یا دو مٹھیاں بھر دیں گے جنہوں نے کوئی نیک عمل نہیں کیا ہوگا۔ وہ جل کر کوئلہ ہوچکے ہوں گے۔ ان کو ‘‘آب حیات’’ نامی پانی کے پاس لایا جائے گا اور یہ پانی ان پر الا جائے تو وہ اس طرح اگیں گے جیسے سیلاب کے پانی کے بہاؤ میں کوئی دانا اگتا ہے۔ ان کے جسم موتی کی طرح چمکیں گے۔ ان کی گردنوں میں ‘‘عتقاء اللہ’’یعنی اللہ کے آزاد کردہ کی مہر ہوگی۔ فرمایا: ان سے کہا جائے گا کہ: جنت میں داخل ہوجاؤ۔ جس چیز کی تم تمنا کرو گے یا جو چیز تم دیکھو گے وہ تمہیں دے دی جائے گی۔ اور تمہارے لئے میرے پاس اس سے بھی بڑھ کر ایک اور چیز ہے۔ وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار اس سے افضل اور بہتر اور کیا ہے؟ فرمایا: اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ: میری رضا مندی، اب میں کبھی تم پر ناراض نہیں ہوں گا۔

Hadith in English

.

Previous

No.1435 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (2250) ، مسند أحمد رقم (11463) .