1431 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1431
Hadith in Arabic
عَنْ عَبْدِ الله بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَفِي يَدِهِ كِتَابَانِ، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا هَذَانِ الْكِتَابَانِ؟ فَقُلْنَا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ إِلَّا أَنْ تُخْبِرَنَا فَقَالَ لِلَّذِي فِي يَدِهِ الْيُمْنَى: هَذَا كِتَابٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْملَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا ثُمَّ قَالَ لِلَّذِي فِي شِمَالِه:ِ هَذَا كِتَابٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ النَّارِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْملَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ. فَقَالَ أَصْحَابُهُ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ الله إِنْ كَانَ أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ؟ فَقَالَ سَدِّدُوا وَقَارِبُوا فَإِنَّ صَاحِبَ الْجَنَّةِ يُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنْ عَمِلَ أَيَّ عَمَلٍ وَإِنَّ صَاحِبَ النَّارِ يُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ وَإِنْ عَمِلَ أَيَّ عَمَلٍ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِيَدَيْهِ فَنَبَذَهُمَا ثُمَّ قَالَ: فَرَغَ رَبُّكُمْ مِّنْ الْعِبَادِ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ .
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عمرو كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے آپ كے ہاتھ میں دو كتابیں تھیں۔ آپ نے فرمایا: كیا تم جانتے ہو یہ دو كتابیں كیسی ہیں؟ ہم نے كہا: نہیں اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، ہاں! اگر آپ بتادیں تو ہمیں معلوم ہو جائے گا۔آپ نے اس كتاب كے بارے میں كہا جو آپ كے دائیں ہاتھ میں تھی: یہ كتاب رب العالمین كی طرف سے ہے، اس میں اہل جنت كے نام ہیں، ان كے والدین اور قبائل كے نام ہیں۔آخری شخص تك سب ہیں، نہ ان میں زیادتی كی جائے گی نہ كمی۔ پھر اس كتاب كے بارے میں بتایا جو آپ كے بائیں ہاتھ میں تھی، یہ كتاب رب العالمین كی طرف سے ہے اس میں اہل دوزخ كے نام ان كے آباء اور قبائل كے نام ہیں۔ آخری شخص تك سب ہیں نہ ان میں زیادتی كی جائے گی نہ كمی ۔ آپ كے صحابہ نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پھر عمل کس وجہ سے؟ اگر اس معاملے كو مكمل كر دیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدھے راستے پر چلتے رہو اور میانہ روی اختیار کرو، جاؤ جنت والے كا عمل اہل جنت كے عمل پر ختم ہوگا، اگرچہ وہ كوئی بھی عمل كر لے اور جہنمی كا عمل اہل جہنم كےعمل پرختم ہوگا اگرچہ وہ كوئی بھی عمل كر لے ۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنے دونوں ہاتھوں كو جھٹكا دے كر دونوں كتابیں پھینك دیں،پھر فرمایا: تمہارا رب بندوں سے فارغ ہو گیا ایك گروہ جنت میں اور دوسرا آگ میں ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (848) ، سنن الترمذي ،كِتَاب الْقَدَرِ، بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الله كَتَبَ، رقم (2067) .