1413 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1413
Hadith in Arabic
عَنْ حَنْظَلَةَ الْأُسَيْدِيِّ وَكَانَ مِنْ كُتَّابِ رَسُولِ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: لَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: كَيْفَ أَنْتَ يَا حَنْظَلَةُ؟ قَالَ قُلْتُ: نَافَقَ حَنْظَلَةُ! قَالَ: سُبْحَانَ الله! مَا تَقُولُ؟ قَالَ قُلْتُ: نَكُونُ عِنْدَ رَسُولِ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يُذَكِّرُنَا بِالنَّارِ وَالْجَنَّةِ حَتَّى كَأَنَّا رَأْيُ عَيْنٍ فَإِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَافَسْنَا الْأَزْوَاجَ وَالْأَوْلَادَ وَالضَّيْعَاتِ فَنَسِينَا كَثِيرًا قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَوَالله إِنَّا لَنَلْقَى مِثْلَ هَذَا فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قُلْتُ نَافَقَ حَنْظَلَةُ يَا رَسُولَ الله فَقَالَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : وَمَا ذَاكَ؟ قُلْتُ: نَكُونُ عِنْدَكَ تُذَكِّرُنَا بِالنَّارِ وَالْجَنَّةِ حَتَّى كَأَنَّا رَأْيُ عَيْنٍ فَإِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِكَ عَافَسْنَا الْأَزْوَاجَ وَالْأَوْلَادَ وَالضَّيْعَاتِ نَسِينَا كَثِيرًا. فَقَـالَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : وَالَّذِي نَفْسـِي بِيَدِهِ إِنْ لَوْ تَدُومُونَ عَلَى مَا تَكُونُونَ عِنْدِي وَفِي الذِّكْرِ لَصَافَحَتْكُمْ الْمَلَائِكَةُ عَلَى فُرُشِكُمْ وَفِي طُرُقِكُمْ وَلَكِنْ يَا حَنْظَلَةُ سَاعَةً وَسَاعَةً ثَلَاثَ مَرَّاتٍ .
Hadith in Urdu
حنظلہ اسیدیرضی اللہ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبوں میں سے تھے، سے مروی ہے كہتے ہیں كہ مجھے ابو بكررضی اللہ عنہ ملے اور كہنے لگے: حنظلہ كیسے ہو؟ میں نے كہا: حنظلہ منافق ہو گیا ہے۔ ابو بكرنے كہا: سبحان اللہ تم كیا كہہ رہے ہو؟ میں نے كہا: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس ہوتے ہیں تو آپ ہمیں جنت و جہنم كی یاد دہانی كرواتے رہتے ہیں، جیسا كہ ہم انہیں آنكھوں سے دیكھ رہے ہوں، جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس سےچلے جاتےہیں تو ہم بیوی بچوں اوركام میں مصروف ہوجاتےہیں اوربہت كچھ بھول جاتے ہیں، ابو بكررضی اللہ عنہ نےکہا اللہ كی قسم ہماری بھی یہی صورتحال ہے۔ پھر میں اور ابو بكررضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے ۔ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حنظلہ منافق ہو گیاہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ كس طرح (یہ كیا معاملہ ہے؟) میں نے كہا: ہم آپ كے پاس ہوتے ہیں تو آپ ہمیں جنت اور جہنم كی یاد دلاتے رہتے ہیں گویا كہ ہم انہیں آنكھوں سے دیكھ رہے ہیں ، لیكن جب ہم آپ كے پاس سے اٹھ كر باہر جاتے ہیں تو بیوی بچوں اور كام كاج میں مصروف ہو جاتے ہیں اور بہت سی چیزیں بھول جاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم اسی حالت میں جس میں میرے پاس ہوتے ہو اور ذكرکی کیفیت میں رہوتو فرشتے تمہارے بستروں اور راستوں پر تم سے مصافحہ کریں۔ لیكن اے حنظلہ لمحہ بہ لمحہ كیفیت بدلتی رہتی ہے۔ تین مرتبہ یہی فرمایا۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1948) ، صحيح مسلم ،كِتَاب التَّوْبَةِ، بَاب فَضْلِ دَوَامِ الذِّكْرِ ...، رقم (4937) .