1368 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1368
Hadith in Arabic
) عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْكِنْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ امْرَأَةً خَرَجَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تُرِيدُ الصَّلَاةَ فَتَلَقَّاهَا رَجُلٌ فَتَجَلَّلَهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا فَصَاحَتْ فَانْطَلَقَ وَمَرَّ عَلَيْهَا رَجُلٌ فَقَالَتْ: إِنَّ ذَاكَ الرَّجُلَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا وَمَرَّتْ بِعِصَابَةٍ مِّنَ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَتْ إِنَّ ذَاكَ الرَّجُلَ فَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا فَانْطَلَقُوا فَأَخَذُوا الرَّجُلَ الَّذِي ظَنَّتْ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَيْهَا فَأَتَوْهَا فَقَالَتْ: نَعَمْ هُوَ هَذَا. . . فَأَتَوْا بِهِ رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَمَّا أَمَرَ بِهِ لِيُرْجَمَ قَامَ صَاحِبُهَا الَّذِي وَقَعَ عَلَيْهَا فَقَالَ يَا رَسُولَ الله أَنَا صَاحِبُهَا. فَقَالَ لَهَا اذْهَبِي فَقَدْ غَفَرَ الله لَكِ. وَقَالَ لِلرَّجُلِ قَوْلًا حَسَنًا وَقَالَ لِلرَّجُلِ الَّذِي وَقَعَ عَلَيْهَا: ارْجُمُوهُ. وَقَالَ: لَقَدْ تَابَ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ لَقُبِلَ مِنْهُمْ .
Hadith in Urdu
علقمہ بن وائل كندی اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ: ایك عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے زمانے میں نماز كے ارادے سے نكلی ، توراستے میں ایك آدمی اسے ملا اور اس نے اپنا کپڑا اس پر ڈالا اور اپنی حاجت پوری کی۔ وہ چیخنے لگی تو وہ چلا گیا۔ ایك آدمی اس كے پاس سے گزرا تو اس نے كہا: اس شخص نے میرے ساتھ بد کاری كی ہے۔ پھر وہ مہاجرین كی ایك جماعت كے پاس سے گزری تو كہنے لگی: اس آدمی نے میرے ساتھ بد حركت كی ہے۔ لوگ اس كے پیچھے دوڑے اور اس آدمی كو پكڑ لیا۔ جس كے بارے میں عورت كا گمان تھا كہ اس نے عورت سے زنا كیا ہے۔ وہ عورت كے پاس آئے تو عورت كہنے لگی: ہاں یہی وہ مرد ہے ۔ لوگ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس لائے، جب آپ نے اس شخص کو رجم كرنے كا حكم دیا تو اس عورت كا جس سے اس نے زنا كیا تھا تو اس عورت کے ساتھ زیادتی کرنے والا آدمی کھڑا ہوگیا اور اس نے کہا کہ: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے ساتھ زیادتی مجھ سے ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت سے فرمایا کہ: تم جاؤ، اللہ نے تمہیں بخش دیا (بدکاری کے جرم میں پکڑے جانے والے) آدمی سے بھی آپ نے اچھی بات کہی۔ اور (بدکاری) کرنے والے آدمی کے بارے میں حکم دیا کہ: اس کو رجم کردو اور فرمایا کہ: اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اہل مدینہ بھی ایسی توبہ کرتے تو قبول کی جاتی۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (900) ، سنن الترمذي ،كِتَاب الْحُدُودِ، بَاب مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ إِذَا اسْتُكْرِهَتْ عَلَى الزِّنَا، رقم (1373) .