1366 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1366
Hadith in Arabic
) عَنْ ثَوْبَانَ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّهُ قَالَ: لَأَعْلَمَنَّ أَقْوَامًا مِنْ أُمَّتِي يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَسَنَاتٍ أَمْثَالِ جِبَالِ تِهَامَةَ بِيضًا فَيَجْعَلُهَا الله هَبَاءً مَنْثُورًا قَالَ ثَوْبَانُ: يَا رَسُولَ اللهِ صِفْهُمْ لَنَا جَلِّهِمْ لَنَا أَنْ لَا نَكُونَ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَا نَعْلَمُ قَالَ: أَمَا إِنَّهُمْ إِخْوَانُكُمْ وَمِنْ جِلْدَتِكُمْ وَيَأْخُذُونَ مِنَ اللَّيْلِ كَمَا تَأْخُذُونَ وَلَكِنَّهُمْ أَقْوَامٌ إِذَا خَلَوْا بِمَحَارِمِ اللهِ انْتَهَكُوهَا .
Hadith in Urdu
ثوبانرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنی امت كے ایسے لوگوں كو جانتا ہوں جو قیامت كے دن تہامہ كےپہاڑوں كے برابر نیكیاں لے كر آئیں گے، جو چمك رہی ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ انہیں ریت كے بكھرے ہوئے ذرات كی طرح كر دے گا۔ ثوبان رضی اللہ عنہ نے كہا: اے اللہ كے رسول ہمیں ان كے بارے میں بتایئے، اور ان كی وضاحت كیجئے؟ كہیں ہم لاعلمی میں ان جیسے نہ ہو جائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے بھائی ہیں ، اور تم جیسے ہیں رات كو وہ بھی وہی عبادت كرتے ہیں جو تم كرتے ہو لیكن یہ ایسے لوگ ہیں كہ جب علیحدہ ہوتے ہیں تو اللہ كی حرمات كا ارتكاب كرتے ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (505) ، سنن ابن ماجه ،كِتَاب الزُّهْدِ، بَاب ذِكْرِ الذُّنُوبِ، رقم (4235) .