1335 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1335
Hadith in Arabic
) عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا غَزَا يَلْتَمِسُ الْأَجْرَ وَالذِّكْرَ، مَالَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : لَا شَيْءَ لَهُ . فَأَعَادَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ يَقُولُ لَهُ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم : لَا شَيْءَ لَهُ . ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الله عَزَّوَجَلَّ لَا يَقْبَلُ مِنَ الْعَمَلِ إِلَّا مَا كَانَ لَهُ خَالِصًا وَابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُهُ .
Hadith in Urdu
) ابو امامہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہا: آپ كا اس شخص كے بارے میں كیا خیال ہے جو اجر اور شہرت كی نیت سے جہاد كرتا ہے، اس كے لئے كیااجر ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس كے لئے كوئی اجرنہیں۔ اس شخص نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے كہتے رہے اس كے لئے كوئی چیز نہیں۔ پھر فرمایا: اللہ عزوجل ایسا عمل قبول كرتاہے جو صرف اس كے لئے خالص ہوتا ہے اور جس كے ذریعے اس كی خوشنودی تلاش كی جائے۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2498) ، مسند أبي يعلى الموصلي رقم (3402) .