1323 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1323
Hadith in Arabic
) عَنْ الْعَيْزَارِ بْنِ جَرْوَلٍ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: كَان مِنَّا رَجُلٌ يُقَالُ لَه أَبُو عُمَيْرٍ قَالَ: وَكَانَ مُؤَاخِيًا لِعَبْد الله –يَعْني: ابن مَسعَود- فَكَانَ عَبْدُ الله يَأْتِيهِ فِي مَنْزِله، فَأَتَاه مَرَّةً، فَلَمْ يُوَافِقْه في الْمَنْزِلِ، فَدَخَلَ عَلَى امْرَأَتِهِ، قَالَ: فَبَيْنَا هُو عِنْدَهَا إِذْ أَرْسَلَتْ خَادِمَها في حَاجَةٍ، فَأَبْطَأَتْ عَلَيْهَا فَقَالَت: قَد أَبْطَأتْ، لَعَنَهَا الله! قَالَ: فَخَرَجَ عَبْدُ الله فَجَلَسَ عَلَى الْبَاب قَال: فَجَاء أبو عُمَيْر، فَقَال لِعَبْد الله: أَلَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِ أَخِيْكَ؟ قَالَ: فَقَال: قَد فَعَلْتُ ولَكِنَّهَا أَرْسَلَتْ الخَادِمةَ فِي حَاجَة، فَأَبْطَأَتْ عَلَيْهَا فَلَعَنَتْهَا و إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ: إِذَا خَرَجَتِ اللَّعْنَةُ مِن فِي صَاحِبهَا نَظَرَتْ، فَإِنْ وَجَدَتْ مَسْلَكًا في الَّذِي وُجِّهَتْ إِلَيْه و إِلَا عَادَتْ إلى الَّذِي خَرَجَتْ مِنْهُ و إِنِّي كَرِهتُ أَنْ أَكُونَ لِسَبِيْلِ اللَّعْنَة.
Hadith in Urdu
عیزار بن جرول حضرمی سے مروی ہے انہوں نے كہا: ہم میں ایك آدمی تھا جسے ابو عمیر كہا جاتا تھا، وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ كا بھائی بنا ہوا تھا۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ اس كے پاس اس كے گھر میں آتے، ایك مرتبہ وہ آئے تو وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ ان كی بیوی كے پاس آئے۔ وہ ان كے پاس بیٹھے تھے كہ اس نے اپنی لونڈی كو كسی كام سے بھیجا ۔ اس نے دیر كر دی تو وہ كہنے لگیں: اس نے دیر كر دی اللہ اس پر لعنت كرے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ وہاں سے اٹھ كر دروازے كے پاس بیٹھ گئے۔ كچھ دیر بعد ابو عمیر آئے تو انہوں نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے كہا: كیا آپ بھائی كے گھر والوں کے پاس نہیں گئے؟ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے كہا: میں نے ایسا كیا تھا، لیكن اس نے اپنی لونڈی كو كسی كام سے بھیجا، اس نے دیر كر دی تو اس نے اس پر لعنت بھیجی اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: جب لعنت كسی كے منہ سے نكلتی ہے تو وہ دیكھتی رہتی ہے، تو جس پر لعنت کی گئی ہے وہ اس کا مستحق ہو تو وگرنہ اس شخص کی طرف لوٹ آتی ہے جس كے منہ سے نكلی ہوتی ہے اور مجھے یہ بات نا پسند لگی كہ میں لعنت كا راستہ بنوں۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1269) شعب الإيمان للبيهقي (2/92 / 2)