1142 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1142
Hadith in Arabic
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ الطِّيَرَةِ؟ فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ: مَنْ حَدَّثَكَ؟! فَكَرِهْتُ أَنْ أُحَدِّثَهُ مَنْ حَدَّثَنِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَ إِنْ تَكُنِ الطِّيَرَةُ فِي شَيْءٍ فَفِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِالطَّاعُونِ بِأَرْضٍ فَلَا تَهْبِطُوا وَإِذَا كَانَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَفِرُّوا مِنْهُ.
Hadith in Urdu
سعید بن مسیب سے مروی ہے كہ میں نے سعد بن ابی وقاص سے بدشگونی كے بارے میں سوال كیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور كہنےلگے تمہیں كس نے بتایا؟ میں نے مناسب نہیں سمجھا كہ انہیں اس شخص كے بارے میں بتاؤں جس نے مجھے بتایا ہے؟ (پھر) کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ بدشگونی جائزہے، اور نہ ہام(الو)ہے۔ اگر كسی چیز میں نحوست ہوتی تو گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی ۔ اور جب تم كسی علاقے میں طاعون كے متعلق سنو تو اس میں نہ جاؤ اور جب طاعون كسی علاقے میں آجائے اور تم اس میں ہو تو پھر وہاں سے نہ بھاگو۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (789) مسند أحمد رقم (1472)