1077 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1077
Hadith in Arabic
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: أَأَلِجُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : لِلجَارِية: اخْرُجِي فَقُولِي لَهُ: قُلْ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ؟ فَإِنَّهُ لَمْ يُحْسِنُ الِاسْتِئْذَانَ. قَالَ فَسَمِعْتُها قَبْل أَن تَخرجَ إليّ الجَارِيةُ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ؟ فَقَالَ: وَعَليكَ اُدْخُلْ. قَالَ فَدَخَلْتُ فَقُلْتُ بِأَيِّ شِئٍ جِئتَ؟ فَقَالَ لَمْ آتِكُمْ إِلَّا بِخَيْرٍ أَتَيْتُكُمْ لِتَعْبُدُوا اللهَ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَتَدَعُوا عِبَادة اللَّاتِ وَالْعُزَّى وَتُصَلُّوا فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ وَتَصُومُوا مِنْ السَّنَةِ شَهْرًا وَأَنْ تَحُجُّوا هَذا الْبَيْتَ وَأَنْ تَأْخُذُوا مِنْ مَالِ أَغْنِيَائِكُمْ فَتَرُدُّوهَا عَلَى فُقَرَائِكُمْ لَقَدْ عَلِمَ اللهُ خَيْرًا وَإِنَّ مِنْ الْعِلْمِ مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللهُ خَمسٌ لَا يَعلمُهُن إلا الله: اِنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ ۚ وَ یُنَزِّلُ الۡغَیۡثَ ۚ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی الۡاَرۡحَامِ ؕ وَ مَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌ مَّاذَا تَکۡسِبُ غَدًا ؕ وَ مَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌۢ بِاَیِّ اَرۡضٍ تَمُوۡتُ لقمان: ٣٤
Hadith in Urdu
بنی عامر كے ایك آدمی سے مروی ہے كہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہا كیا میں اندر آسكتا ہوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈی سے كہا: باہر جاؤ اور اس سے كہو كہ وہ السلام علیكم كہہ كر پوچھے كہ كیا میں اندر آسكتا ہوں؟ كیوں كہ اس نے احسن انداز میں اجازت طلب نہیں كی۔ اس نے كہا كہ میں نے لونڈی كے پہنچنے سے پہلے ہی یہ بات سن لی۔ میں نے كہا: السلام علیكم ، كیا میں اندر آسكتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وعلیك(تم پر بھی) اندر آجاؤ۔ میں اندر آیا، اور پوچھا آپ كونسی بات لائے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے پاس صرف بھلائی لایا ہوں۔ میں تمہارے پاس یہ پیغام لے كر آیا ہوں كہ تم اللہ كی عبادت كرو جو اكیلا ہے اور اس كا كوئی شریك نہیں اور تم لات و عزی كی عبادت چھوڑدو ، رات اور دن میں پانچ نمازیں پڑھو، سال میں ایك ماہ كے روزے ركھو، اور اس گھر كا حج كرو، اور اپنے امیروں كے اموال لے كر اپنے غریبوں میں تقسیم كرو۔ اور یقینا اللہ تعالیٰ بہترجانتا ہے اور ایسا بھی علم ہے جو صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ پانچ باتیں ایسی ہیں جو صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔ یقینا اللہ كے پاس قیامت كا علم ہے، وہ بارش برساتا ہے اور ماں كے رحم میں موجود بچے كو جانتا ہے، اور كسی نفس كو نہیں پتہ كہ كل وہ كیا كمائے گا، اور كسی نفس كو نہیں پتہ كہ وہ كس علاقے میں مرے گا۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (2712) مسند أحمد رقم (22046)