1063 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1063
Hadith in Arabic
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَؓعَنْ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم :كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ فَلَمَّا احْتُضِرَ قَالَ لِأَهْلِهِ: انْظُرُوا إِذَا أَنَا مِتُّ أَنْ يُحْرِقُوهُ حَتَّى يَدَعُوهُ حُمَمًا ثُمَّ اطْحَنُوهُ ثُمَّ اذْرُوهُ فِي يَوْمِ رِيحٍ (ثُمَّ أَذْرُوا نِصْفَهُ فِي الْبَرِّ وَنِصْفَهُ فِي الْبَحْرِ فَوَاللهِ لَئِنْ قَدَرَ اللهُ عَلَيْهِ لَيُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا لَا يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنْ الْعَالَمِينَ) فَلَمَّا مَاتَ فَعَلُوا ذَلِكَ بِهِ (فَأَمَرَ اللهُ الْبَرَّ فَجَمَعَ مَا فِيهِ) فَإِذَا هُوَ (قَائِمٌ) فِي قَبْضَةِ الهُِ فَقَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا ابْنَ آدَمَ! مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ أَيْ رَبِّ مِنْ مَخَافَتِكَ وفي الطريق آخر: مِنْ خَشْيَتِكَ وَأَنْتَ أَعْلَمُ قَالَ فَغُفِرَ لَهُ بِهَا وَلَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ. ( )
Hadith in Urdu
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے لوگوںمیں ایك شخص ایسا تھا جس نے توحید کے اقرارکے علاوہ كبھی كوئی بھلائی نہیں كی تھی، جب اس كی موت كا وقت آیا تو اس نے اپنے گھر والوں سے كہا: دیكھو جب میں مر جاؤں تو میری لاش كو جلا كر كوئلہ كر دینا ،پھر اسے پیس كر كسی آندھی والے دن بكھیر دینا(اس كا نصف خشكی میں اور نصف سمندر میں بكھیر دینا، اللہ كی قسم اگر اللہ تعالیٰ نے اس پر قدرت حاصل كر لی تو اسے شدید عذاب دے گا۔ ایسا عذاب دنیا والوں میں سے كسی كو نہ دیا ہوگا)۔ جب وہ مر گیا تو انہوں نے ایسا ہی كیا۔( اللہ تعالیٰ نے خشكی كو حكم دیا تو اس نے تمام ذرات كو جمع كر دیا، اور سمندر كو حكم دیا تو اس نے بھی تمام ذرات كو جمع كر دیا) پھر وہ اللہ كے قبضے میں (كھڑا)تھا۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: اے ابن آدم تمہیں اس كام پر كس نے مجبور كیا؟ اس نے كہا: اے رب، تیرے ڈر نے ۔ اور ایك دوسری روایت میں ہے: تو جانتا ہے كہ تیرے ڈر سے ایسا كام كیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس كے اس عمل كی وجہ سے اسے بخش دیا۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3048) مسند أحمد رقم (7697)