1002 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 1002
Hadith in Arabic
عَنْ طُفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّهَا قَالَ: أَنَّهُ رَأَى فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّهُ مَرَّ بِرَهْطٍ مِنْ الْيَهُودِ فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: نَحْنُ الْيَهُودُ قَالَ: إِنَّكُمْ أَنْتُمْ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَزْعُمُونَ أَنَّ عُزَيْرا ابْنُ اللهِ فَقَالَتْ الْيَهُودُ: وَأَنْتُمْ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ! ثُمَّ مَرَّ بِرَهْطٍ مِنْ النَّصَارَى فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: نَحْنُ النَّصَارَى فَقَالَ: إِنَّكُمْ أَنْتُمْ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ الْمَسِيحُ ابْنُ الهَِ قَالُوا: وَإِنَّكُمْ أَنْتُمْ الْقَوْمُ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللهُ وَمَا شَاءَ مُحَمَّدٌ! فَلَمَّا أَصْبَحَ أَخْبَرَ بِهَا مَنْ أَخْبَرَ ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ: هَلْ أَخْبَرْتَ بِهَا أَحَدًا؟ قَالَ: نَعَمْ فَلَمَّا صَلَّوْا خَطَبَهُمْ فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ طُفَيْلًا رَأَى رُؤْيَا فَأَخْبَرَ بِهَا مَنْ أَخْبَرَ مِنْكُمْ وَإِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَقُولُونَ كَلِمَةً كَانَ يَمْنُعُنِي الْحَيَاءُ مِنْكُمْ أَنْ أَنْهَاكُمْ عَنْهَا قَالَ: لَا تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللهُ وَمَا شَاءَ مُحَمَّدٌ.
Hadith in Urdu
طفیل بن سخبرہ رضی اللہ عنہ عائشہ رضی اللہ عنہا كے اخیافی بھائی سے مروی ہے كہ انہوں نے ایك خواب دیكھا گویا كہ وہ یہودیوں كے ایك گروہ كے پاس سے گزرے ہیں۔طفیل نے كہا: تم كون ہو؟ كہنے لگے ہم یہودی ہیں۔ طفیل نے كہا: تم ہی وہ لوگ ہو اگر تم عزیر علیہ السلام كو اللہ كا بیٹا نہ با تے(تو كتنا بہتر ہوتا)۔ یہود نے كہا: تم ہی وہ لوگ ہو جو یہ كہتے كہ جو اللہ نے چاہا اور جو محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )نے چاہا( تو كتنا اچھا ہوتا)۔ پھر طفیل عیسائیوں كے ایك گروہ كے پاس سے گزرے ۔طفیل نے كہا: تم كون ہو؟ كہنے لگے: ہم عیسائی ہیں۔ طفیل نے كہا: تم ہی وہ لوگ ہو جو یہ نہ كہتے كہ مسیح اللہ كے بیٹے ہیں( تو كتنا اچھا ہوتا)۔ كہنے لگے: تم وہ لوگ ہو اگر تم یہ نہ كہتے جو اللہ نے چاہا اور جو محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )نے چاہا( تو كتنا اچھا ہوتا)۔ جب صبح ہوئی تو طفیل نے كسی شخص كو بتایا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے اور آپ كواپنا خواب بیان کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كیا تم نے كسی اور كو بتایا ہے؟ طفیل نے كہا : جی ہاں، جب لوگوں نے نماز پڑھ لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خطبہ ارشاد فرمایا:اللہ كی حمد و ثنا كی پھر فرمایا: طفیل نے ایك خواب دیكھا ہے اس نے تم میں سے كسی شخص کو بتایا بھی ہے۔ تم ایك ایسی بات كہتے ہو كہ مجھے حیا روكتی تھی كہ میں تمہیں اس سے منع كروں۔ اس طرح نہ كہا كرو: جو اللہ نے چاہا اور جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )نے چاہا۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1689) صحيح مسلم كِتَاب الْقَدَرِ بَاب تَصْرِيفِ اللَّهِ تَعَالَى الْقُلُوبَ كَيْفَ شَاءَ رقم (4798)