گناہ کر بیٹھے تو کیا کہے اور کیا کرے؟

Dua of At The Time Of Rain with Arabic, English & Urdu translation. Barish K Waqt Ki Dua kia hai. Masnoon Duain for every Muslim to read on daily bases.

جو شخص کوئی گناہ کرے تو وہ اچھی طرح وضو کرے، پھر کھڑا ہوکر دو رکعت نماز پڑھے، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے معاف کردیتا ہے۔

Ref: سنن أبی داود، الوتر، باب فی الاستغفار، حدیث:1521، وجامع الترمذی، الصلاۃ، باب ماجاء فی الصلاۃ عند التوبۃ، حدیث:406۔ لیکن شرط یہ ہے کہ توبہ خالص ہو۔ اور خالص توبہ یہ ہے کہ 1:جس گناہ سے توبہ کررہا ہے، پہلے اسے ترک کرے۔ 2: اس پر سخت ندامت کا اظہار کرے۔ 3: آئندہ اسے نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے۔ 4: اگر اس کا تعلق بندوں کے حقوق سے ہے تو اس کی تلافی بھی کرے۔