Waheed Murad
وحید مراد

پاکستان کی فلمی صنعت میں 60اور 70کی دیہائی کو بجا طور پر وحید مراد کا زمانہ قرار دیا جا سکتا ہے اگرچہ اس دور میں سنتوش ، درپن، سدھیر، اعجاز، حبیب اور بعد میں محمد علی اور ندیم نے ہی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن ان میں سے کوئی اداکار بھی وہ داستانی حیثیت اختیار نہ کر سکا جو وحید مراد کو حاصل ہوئی۔وحید مراد کی ذاتی زندگی ایک مکمل اور کامیاب المیے کے تمام عناصر خود میں سموئے ہوئے ہیں۔ وحید مراد مراد سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوئے تھے اور اپنے والد کی بدولت بیس برس کی عمر میں ہی فلموں کی تقسیم کار بن چکے تھے۔ 23برس کی عمر میں وہ کاکلیٹ ہیرو کی شہرت کا مزہ چکھ چکے تھے ۔وحید مراد نے اپنے مداحوں کی جتنی بڑھی کھیپ چھوڑی وہ کسی اور ہیرو کو نصیب نہیں ہوئی۔ وحید مراد کے والد نصار مراد کراچی میں کامیاب ڈسٹری بیوٹر تھے1962ء میں وحید مراد نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ۔اے انگلش کیااور اس کے بعد اپنے والد کے کاروبار میں پوری طرح سے شریک ہوتے ہوئے اپنی پہلی فلم اولاد کا آغاز کیاجس کے ڈائریکٹر ایس ایم یوسف تھے اور اداکاروں میں نیّر سلطانہ اور درپن شامل تھے ۔