Shahida Mini
شاہدہ منی

حکومت پاکستان کی جانب سے اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔شاہدہ منی کو شوبز میں 20سال کا عرصہ گزر چکا ہے اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری اور پاکستان میوزک میں نہ صرف نام بنایا بلکہ بیرون ملک بھی ان کے فن کو مانا گیا۔ اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے ٹی وی سے 10سال کی عمر میں سے اسٹول پر کھڑے ہو کر پہلا گانا گایااس دوران ان کو بڑے استادوں سے ساتھ بھی کانے کے موقعے ملے۔جو ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ریڈیو پاکستان لاہور میں سب سے پہلے جشن آزادی پر ”جیوے جیوے پاکستان“ گایا۔جیسے جیسے بڑی ہوتی گئیں آرٹ کونسل اور ریڈیو آڈیٹوریم میں گائیکی کرتی رہیں۔اس کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو سرور بھٹی نے سب سے پہلے فلم میں کام کرنے کی آفر کی۔ شاہدہ منی نے فلم انڈسٹری میں بھی نام کمایا۔