Saima Noor
صائمہ نور

صائمہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے وہ واحد ہیروئن ہیں جنہوں نے فلموں کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔ کیرئیر کے آغاز سے لے کر اب تک ان کے مقابلے کے لیے بہت سی اداکارائیں آئیں لیکن کوئی بھی ان کے مقابل نہ ٹھہر سکی ۔ صائمہ کو ہر قسم کے کردار کرنے میں خاص مہارت حاصل ہے ۔ پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اُن کا ڈانس بھی شائقین میں بے حد مقبول ہے۔ ایک اور بات جو صائمہ کو تمام فنکاروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہیں ، انہیں کبھی بھی میڈیا میں آنے کا شوق نہیں رہا۔ خاموش طبع صائمہ جب گفتگو کرتی ہیں تو پھر سب کی توجہ ان کی طرف ہی مبذول ہو جاتی ہے کیونکہ وہ نہایت پر اعتماد طریقے سے بات کرتی ہیں ۔