Rahat Fateh Ali Khan
راحت فتح علی خان

راحت علی خان پاکستان کے مہشور و معروف لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم) کے بھتیجے ہیں۔راحت فتح علی خان قوالی کے علاوہ مدھم گانے اور غزلیں گاتے ہیں راحت فتح علی خان لالی وڈ اور بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیے پلے بیک گلوکار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈین ٹی وی چینل کا مشہور میوزیکل پروگرام ”چھوٹی استاد“ میں بطور جج بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ راحت فتح علی خان میوزک کی دنیا میں نمایاں کر کردگی کی بدولت بے شمار ایواڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔راحت فتح علی خان کے مشہور البمزمیں” میں نے اسے دیکھا ہے، تصویر، بلبل کو پھول، جناں دے ماہی دور وسدے، ماں اور دھی، علی مولی علی، شیرِ خدا، بیسٹ آف خان، جانشین، پردیسیا، چرخا اور کوئی اُمید “ وغیرہ شامل ہیں۔