Qandeel Baloch
قندیل بلوچ

فوزیہ عظیم (یکم مارچ 1990 – 15 جولائی 2016) جو قندیل بلوچ کے نام سے مشہور تھیں، ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ، حقوقِ نسواں کی علمبردار اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت تھیں۔ سوشل نیٹ ورک پر اپنی روز مرہ زندگی اور مختلف متنازع معامالات پر اپنی وڈیوز کی وجہ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچیں۔وہ پاکستان میں انٹرنیٹ پر تلاش کی جانی والی 10 اولین شخصیات میں شمار ہوتی تھیں اور ان کی پوسٹس اور وڈیوزپرجفج کے موضوعات اور مواد پر انہیں اکثر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
15 جولائی 2016ء کی رات کو نیند کے دوران ان کا گلا گھونٹ کر مار دیا گیا۔ وہ اپنے والدین کے پاس ملتان آئی ہوئی تھیں۔ ان کے بھائی وسیم عظیم نے اس قتل کو تسلیم کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مقتولہ ‘خاندان کی عزت پر حرف‘ لانے کا سبب بن رہی تھیں۔