Nusrat Fateh Ali Khan
نصرت فتح علی خان

عظیم پاکستانی قوال، گلوکار، موسیقار نصرت فتح علی 13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد فتح علی خان اور چاچا مبارک علی خان وقت کے مشہور قوال تھے۔ پاکستان میں نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف اپنے خاندان کی روایتی رنگ میں گائی ہوئی ان کی ابتدائی قوالیوں سے ہوا۔ ان کی مشہور قوالی ”علی مولا علی“ انہی دنوں کی یادگار ہے۔نصرت فتح علی صحیح معنوں میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب ان کی قوالی دم مست قلند مست مست ریلیز ہوئی۔ تام 90کی دہائی میں ایک قوالی ”دم مست قلندر“ پورے پاکستان میں ان کی پہچان بن گئی۔ نصرت فتح علی خان نے قوالی میں جدت لا کر مشرق و مغرب کے موسیقاروں کے ساتھ مل کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد وہ مغرب میں بھی کسی تعارف کے مہتاج نہ رہے۔ بندے کو رب سے ہم کلام کر دینے والا عظیم فنکار 16اگست 1997ء کے روز اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔