Neelam Muneer
نیلم منیر

خوبرو، دلکش اور حسن بے پرواہ کی حامل نیلم 20مارچ 1992ء کو کراچی میں پیدا ئیں۔ بائیس سال کی چھوٹی سی عمر میں وہ متعدد ڈراموں، سیریلز ، سوپس اور، ٹیلی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ پھر مارننگ شوز میں ان کی موجودگی بھی شو کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی۔ نیلم نے نہایت کم عمری میں ماڈلنگ کے ذریعے سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔ اور پھرپی ٹی وی ہوم سے ڈرامہ سیریل ”تھوڑا سا آسمان“ کے ذریعے سے اداکاری کے میدان میں قدم رنجہ ہوئیں۔ جس کے بعد ناظرین نے انہیں” میری صبح کا ستارہ“ ”قید تنہائی“ ”اچھے کی لڑکی“آنکھ مچولی“ ”میں تم اور عمران ہاشمی“ ”شہرِ دل کے دروازے“”وفا بلوچ کی بے وفائی“” میری سہیلی میری ہمجولی“” دیا جلے“”کیوں ہے تو“ ”اوپر گوری کا مکان“ جیسے ڈراموں میں اداکاری کو حقیقت کے قالب میں ڈھالتے دیکھا۔