Nargis
نرگس

نرگس پاکستانی فلم ایکٹریس اور سٹیج ڈانسر ہیں۔جو آج کل کینیڈا میں اپنے شوہر زبیر شاہ، بیٹا علی اور بیٹی معصومہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ کینیڈا میں وہ اپنا بیوٹی پارلر چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلموں سے کیالیکن بعد میں اپنے آپ کو اسٹیج تک محدود کر لیا۔ انہوں نے بے شمار اسٹیج پروگراموں میں ڈانس کیا۔ ان کے ڈانس اور مجرے کافی مقبول تھے ۔ صرف ان کے ڈانس اور مجرے دیکھنے کے لیے لوگ اسٹیج پروگرام دیکھنے کے لیے آتے تھے۔اداکارہ نرگس کا اصل نام غزالہ ہے وہ 1970 میں لاہور پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان میں مشہور فلمی ایکٹریس اور اسٹیج ڈانسر کی حیثیت سے جانی پہچانی جاتی ہیں۔ ادریس خان کی فلم عالمی غنڈے میں اداکارہ نرگس نے اہم رول ادا کیا ۔ اس کے علاوہ وہ فیصل آباد ، گوجرہ اور ملک کی مختلف شہروں کے اسٹیج اور تھیٹر پر فلم اور گانے کے لیے باقائدگی سے نظر آتی رہیں۔ان کی چھوٹی بہن دیدار بھی کثرت سے اسٹیج پر نظر آتی رہی ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں چوڑیاں ، دوپٹہ، لونگ دا لشکارا، یار بادشاہ، سہاگن ، سوہا جوڑا، آؤ پیار کریں، ممی، مافیا، حوا کی بیٹی، دامن اورچنگاری، آج کی لڑکی ہیں۔اداکارہ نرگس نے فلموں اور اسٹیج پروگراموں سے مکمل کنارہ کشی حاصل اختیار کر لی ہے اور وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مستقل کینڈا شفٹ ہو چکی ہیں۔