Mustansar Hussain Tarar
مستنصر حسین تارڑ

اردو ادب کے عظیم ادیب اور ناول نگار مستنصر حسین تارڑ 1939ء میں لاہور میں پیداہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ ادبی زندگی کا آغاز بچوں کے رسالوں سے کیا۔ پھر ملک کے ممتاز ادبی مجلوں میں چھپنے لگے۔ ٹی وی کے لیے متعدد اردو اور پنجابی ڈرامے لکھے۔ اداری سے بچپن میں شغف تھا اور اب مستنصر حسین تارڑ کی شمار صف اول کے ادکاروں میں ہوتا ہے۔ مستنصر حسین تارڑ مندرجہ ذیل تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ماسکو (سفر نامہ)، نکلے تیری تلاش میں(سفر نامہ)، اندلس میں اجنبی (سفر نامہ)، پیار کا پہلا شہر (سفر نامہ)، فاختہ (ناول) پکھیرو (پنجابی ناول) نکلے تیر تلاش میں کا ایک باب ماسکو یونیورسٹی کے اردو نصاب میں شامل رہ چکا ہے۔