Madiha Shah
مدیحہ شاہ

مدیحہ شاہ نے اپنے شو بز کیرئیر کا آغاز فیشن ماڈلنگ سے کیا۔ لیکن بعد میں مدیحہ نے ٹی وی انڈسٹری می قدم رکھا۔ مدیحہ کا پہلا ڈرامہ سیریل” ہری بھری چھاؤ“ جو کہ پنجاب میں تھا لاہور ٹیلی ویژن کی جانب سے پیش کیا گیا۔اس کے بعد ان کو ڈرامہ سیریل ”سورج کے ساتھ ساتھ“ میں معذور لڑکی کی حیثیت سے اداکاری کرنے کا موقع ملا۔جسکو انہوں نے بھرپور طریقے سے نبھایا ۔ اس سیریل کے بعد مدیحہ نے بے شمار ٹی وی سیریلز میں ادکاری کی۔ مدیحہ کی لاجواب اداکاری اور پر کشش شخصیت کو دیکھتے ہوئے کئی نامور ڈائریکٹروں نے ان کو فلموں میں کام کرنے کی دعوت دی مگر مدیحہ نے انکار کر دیا۔ ڈائریکٹر الطاف حسین نے مدیحہ کو اپنے فلم میں کام کی پیشکش کی جس کو مدیحہ انکار نہ کر سکیں۔تب سے لے کر اب تک مدیحہ بے شمار لالی وڈ فلموں میں ادکاری کرچکی ہیں۔