Kareena Kapoor
کرینہ کپور

کرینہ کپور جن کو اب کرینہ کپور خان کے نام سے جانا جاتا ہے کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔کرینہ ایک باصلاحیت اور کامیاب اداکارہ ہیں۔ کرینہ کپور 21ستمبر 1980ء میں پیدا ہوئیں ۔ ا ور وہ بالی وڈ لیجنڈ اداکار رندھیر کپور کی بیٹی اور بالی وڈ انڈسٹری کے مشہور ادکار سیف علی خان کی بیوی ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار بالی وڈ فلموں میں انتہائی کامیاب اداکاری کی اور اپنے مداحوں سے بے پناح داد وصول کی۔ کرینہ کی مشہور فلموں میں ”مجھے کچھ کہنا ہے، یادیں، اجنبی، کچھی خوشی کبھی غم، میں پریم کی دیوانی ہوں، دیو، فدا، اعتراض، ہچل، جب ووئی میٹ، میں اور مسز کھنا، قربان، 3ایڈیٹس، ووئی آر فیملی، ہیروئن، گبر از بیک اور اڑتا پنجاب وغیرہ شامل ہیں۔