Hema Malini
ہیما مالنی

ہیما مالنی بالی وڈ فلموں کی مشہور اداکار، پروڈیوسر ، ڈائریکٹر اور ڈانسر ہیں۔ جو کہ 16اکتوبر 1948ء میں پیدا ہوئیں۔ ہما مالنی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی لکیجنڈ اداکار درمندر کی بیوی اور سنی دیول، بوبی دیول کی والدہ ہیں۔انتہائی پر کشش شخصیت کی حامل اداکارہ ہما مالنی کا فلمی کیریئر ابھی تک جاری و ساری ہے۔ انہوں نے 1968ء میں بننی والی فلم” سپنوں کا سوداگر“ سے شہرت حاصل کی۔ اور اب تک وہ سینکڑوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔ ان کا شمار بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ ”سپنوں کا سوداگر، وارث، جہاں پیار ملے، تم حسین میں جوان، شرافت، آنسو اور مسکان، نیا زمانہ، سیتا اور گیتا، بھائی ہو تو ایسا، بابل کی گلیاں، چھپا رستم، جوشیلا، ناچ اٹھا سنسار، جان من، دل لگی، ہم تیرے عاشق ہیں، درد ، آس پاس، فرض اور قانون، رضیہ سلطان، ہم دونو، باغبان“ ہما مالنی کی فلمیں ہیں۔