جب پاکستان چیمپئنز کا چیمپئن بنا

پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے سال کا آغاز اچھا نہ تھا۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ایک مرتبہ پھر شکست کا مزہ چھکنا پڑا۔ پاکستان کو ایک روزہ سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں بھی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم پاکستان کا آسٹریلیا میں گزشتہ کئی سالوں سے ریکارڈ کچھ ایسا ہی ہے۔
پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد

رواں سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا۔ پچھلے سیزن ہی کی طرح اس مرتبہ بھی پانچ ٹیموں بشمول لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جو پشاور زلمی نے باآسانی اپنے نام کیا تاہم اس میچ کی خاص بات اس کا وینیو تھا: لاہور۔

پاکستان میں گزشتہ کئی سال سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند تھے۔ 2015 کے دورہ زمبابوے کے علاوہ کوئی بھی ٹیم پاکستان کے دورے پر نہیں آئی تھی تاہم پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد سے ملک میں موجود انٹرنیشنل کرکٹ کا فقدان ختم ہوا اور دیگر ٹیموں نے بھی پا