عائشہ گلالئی کی نئی پارٹی کا نام منظرعام پر آگیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی نئی پارٹی کا نام منظرعام پر آگیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ عائشہ گلالئی نے اپنی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی کی لاہور میں تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنما سیما انوار سے ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

اس ملاقات کے دوران سیما انوار نے عائشہ گلالئی کو بتایا کہ پارٹی کی بہت سی خواتین ناراض ہیں اور پارٹی چھوڑنا چاہتی ہیں۔

جس پر عائشہ گلالئی نے سیما انوار سے کہا کہ 'آپ پارٹی کی ناراض خواتین کے ناموں کی فہرست مجھے دے دیں'۔
عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ختم ہوجائے گی، شوکت یوسفزئی

عائشہ گلالئی نے سیما انوار کو پیشکش کی کہ وہ ان کے ساتھ ان کی پارٹی کابینہ میں آجائیں۔

جس پر سیما انوار نے جواب دیا، 'میرا خیال ہے میں ابھی آپ کے ساتھ نہیں آسکتی، یہ سوچ کر کرنے والا کام ہے'۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ 'آدھی تحریک انصاف میرے ساتھ آجائے گی'۔

جب سیما انوار نے ان سے پارٹی کانام دریافت کیا تو عائشہ گلالئی نے جواب دیا، 'میری پارٹی کا نام تحریک انصاف گ